کتاب: محدث شمارہ 266 - صفحہ 50
پڑھنے پر دلالت کرنا ہے اور صالح کی حدیث اس کی نفی نہیں کرتی کیونکہ یہ حدیث نمازِجنازہ پر اجر کی مطلق نفی نہیں کرتی بلکہ یہ مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کے خصوصی اجر کی نفی کرتی ہے۔‘‘(۷۳ ) (جاری ہے) حاشیہ جات ۱) صحیح مسلم ۳/۶۳ (۹۷۳)، شرح السنہ ۵/۳۵۱، سنن ابی داود مع عون ۳/۱۸۲، جامع الترمذی مع تحفۃ الاحوذی ۲/۱۴۵، مسنداحمد۶/۷۹، سنن النسائی ۴/۶۸، سنن ابن ماجہ (۱۵۱۸)، سنن الکبریٰ للبیہقی ۴/۵۱، الطحاوی ۱/۲۸۴، الاصابہ ۲/۸۴، ۹۱، الاستیعاب ۲/۹۲،۱۰۷ ۲) واضح رہے کہ مشہور صحابی رسول حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی وفات کے بارے میں اصحاب سیر کا اختلاف ہے، چنانچہ عمرو بن علی الفلاس وغیرہ نے ۵۴ھ، واقدی نے ۵۵ھ اور ابونعیم نے ۵۸ھ لکھا ہے۔ (الاصابہ ۲/۳۱، الاستیعاب ۲/۲۴-۲۵) ۳) حضرات سہل رضی اللہ عنہ اور سہیل القرشی بن بیضاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔ ان کے والد کا نام وہب بن ربیعہ بن ہلال ابن مالک بن ضبہ بن الحرث بن فہر القرشی ہے۔ بیضاء ان کی ماں ہیں جنکا اصل نام دعد ہے۔ یہ دونوں بھائی بدری صحابی ہیں ۔ امام ابوحاتم فرماتے ہیں : حضرت سہل رضی اللہ عنہ ان صحابیوں میں سے ہیں جنہوں نے قبل از ہجرت نبوی مکہ ہی میں اپنے اسلام کو ظاہر کردیا تھا، لیکن حضرت سہیل رضی اللہ عنہ کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے پہلے ہجرت حبشہ کی لیکن جب اسلام پھیل گیا تو آپ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مکہ حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی رہے حتیٰ کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت فرمائی تو انہوں نے بھی ہجرت کی۔اس طرح حضرت سہیل رضی اللہ عنہ نے دوبار ہجرت کی تھی۔ ان دونوں بھائیوں کی و فات مدینہ میں ۹/ہجری میں ہوئی تھی۔ ابن اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور ابن سعد رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ نے ان دونوں صحابیوں کا سنہ وفات یہی بیان کیا ہے۔ گویا آں صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں صحابیوں کی نما زجنازہ مسجد نبوی میں اپنی عمر مبارک کے تقریباً آخری دور میں پڑھائی تھی۔ انس بن مالک کا قول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بزرگ صحابیوں میں حضرت ابوبکر اور سہل بن بیضاء رضی اللہ عنہما تھے۔(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ۸۴،۹۰-۹۱، الاستیعاب فی اسماء الأصحاب ۲/۹۲،۱۰۶-۱۰۷) ۴) تحفۃ الاحوذی شرح جامع الترمذی ۲/۱۴۶) ۵) الموطأ ۱/۲۲۹، شرح السنہ ۵/۳۵۰، التحقیق لابن الجوزی ۲/۱۳ ۶) صحیح مسلم ۳/۶۳ (۹۷۳) ۷) الموطأ ۱/۲۳۰، مصنف عبدالرزاق (۵۶۷۷)، نصب الرایہ ۲/۲۷۷ ۸) مصنف عبدالرزاق (۵۶۷۶)، نصب الرایہ ۲/-۲۷۷ ۹) نیل الأوطار ۲/۷۴۷ ۱۰) نصب الرایہ ۲/۲۷۷ ۱۱) نفس مصدر