کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 394
کتاب دو اسلام از ڈاکٹر غلام جیلانی برق ڈاکٹرغلام جیلانی برق مرحوم شروع میں منکر حدیث تھے اور گم کردہ راہ تھے۔ اپنے اس دور میں انہوں نے ’دواسلام‘ کے نام سے ایک کتاب مرتب کرکے شائع کی جس میں انہوں نے حدیث ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر بیجا قسم کے اعتراضات کئے۔علماء اہل حدیث نے اس کا بروقت نوٹس لیا اور اس کتاب کی تردید میں کتابیں لکھیں ۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے ، چنانچہ انہوں نے انکارِ حدیث سے رجوع کرلیا۔ 1. خالص اسلام از مولانا محمد داؤد راز دہلوی رحمۃ اللہ علیہ 2. رسالہ جواب دو اسلام از مولانا حافظ محمد گوندلوی 3. صحیح اسلام بجواب دو اسلام از مولانا عبدالعزیز رحمانی 4. صیانۃ الحدیث (۲ جلد) از مولانا عبدالروؤف رحمانی جھنڈا نگری رحمۃ اللہ علیہ 5. برقِ اسلام از مولانا ابوسعید شرف الدین محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ مولانا محمد خالد سیف کتابت ِحدیث تا عہد ِتابعین مولاناعبدا لغفار حسن [ولادت ۱۳۳۱ھ بمطابق ۱۹۱۳ء] عظمت ِحدیث: اس کتاب میں عمرپوری خاندان کے حجیت ِحدیث پر منتخب مقالات شائع کئے گئے ہیں ، جن میں مولانا عبد الستار حسن عمرپوری، مولانا عبد الغفار حسن اور ڈاکٹر صہیب حسن، لندن کے مقالات شامل ہیں ۔ مولاناپروفیسر غلام احمد حریری حدیث ِرسول کا تشریعی مقام:ڈاکٹر مصطفی سباعی کی کتاب ’السنۃ ومکانتہا فی التشریع الاسلامی ‘ کا اردو ترجمہ علوم الحدیث: یہ کتاب ڈاکٹر صبحی صالح کی عربی کتاب’علوم الحدیث ومصطلحہ‘ کا ترجمہ ہے ۔ مولانا محمدادریس فاروقی سوہدروی 1. انوار حدیث 2. ضرورت حدیث ان دونوں کتابوں میں حجیت حدیث، تدوین حدیث، کتابت حدیث اور منکرین حدیث کے اعتراضات کاجائزہ لیا گیا ہے ۔ قارئین سے گذارش: فاضل قارئین اگر اس فہرست میں بعض کتابوں کو غیر موجود پائیں تو ازراہ کرم اس سے ادارۂ محدث کو آگاہ کریں تاکہ آئندہ شماروں میں تکمیلی فہرست میں اسے شامل کیا جاسکے۔ ادارہ