کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 393
شروع ہوگئی تھی۔
مولانا محمد داود راز دہلوی
1. مسلک ِاہل حدیث: مولانا مودودی کے نظریۂ حدیث کی وضاحت اور مسلک ِاہل حدیث کی توضیح وتشریح کی ہے۔
2. تحریک ِجماعت ِاسلامی کا پس منظر :مولانا مودودی کے نظریۂ حدیث کو واضح کیا گیا ہے۔
مولانا عبدالرء وف رحمانی جھنڈانگری
نصرۃ الباری فی بیان صحۃ البخاری: اس کتاب میں امام بخاری اور ان کی کتاب ’صحیح بخاری‘ کی عظمت و جلالت اور اسکے خصائص پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے منکرین حدیث کا جواب دیا گیا ہے۔
مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمۃ اللہ علیہ
آئینہ پرویزیت : چھ حصوں پر مشتمل پرویزیت کے جواب پر مشتمل ایک انسائیکلوپیڈیا ہے، جس کے آخر میں پرویزیوں سے متعدد سوالات کئے گئے ہیں ، جن کے جوابات آج تک نہیں دیے گئے۔
مولانا محمد صادق سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ
1. ضربِ حدیث 2. اعجازِ حدیث
مولانا صفی الرحمن مبارکپوری
انکارِ حدیث ،حق یا باطل؟:نظریۂ انکار حدیث کا پوسٹ مارٹم قرآن اور عمومی عقل سے کیا گیا ہے۔
انکارِ حدیث کیوں ؟: اس رسالہ میں منکرین حدیث کے حدیث پراعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔
مولانا محمد رئیس ندوی
اللمحات الی ما فی انوار الباری من الظلمات (۴ جلد) :مولوی احمد رضا بجنوری نے مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری کے درسِ بخاری کو مرتب کرکے ’انوار الباری‘کے نام سے شائع کیا اور اس کے مقدمہ میں محدثین کرام کی خدمات اور حدیث پرتنقید کی۔ یہ کتاب انہی تنقیدات کاجواب ہے ۔یہ کتاب مکتبہ سلفیہ بنارس نے شائع کی اور اس کتاب کی فوٹو پاکستان میں مولانا عبدالشکور اثری، سانگلہ ہل نے شائع کی۔
مولانا عبدالمبین منظر
نیا مذہب ِفکر:اس رسالہ میں مولانامودودی کے مضمون ’مسلک ِاعتدال‘ کا جواب دیا گیا ہے۔
مولانا محمد نصرت اللہ مالیر کوٹلوی بینات