کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 392
مولانا محمد حنیف ندوی مطالعہ حدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ نے جو کتابیں حدیث کی حمایت اور مدافعت میں لکھیں ، ان کی تفصیل یہ ہے : 1. امام بخاری کا مسلک:اس کتاب کے شروع میں مسلک ِاہلحدیث پر روشنی ڈالی ہے۔ بعد میں علمائے دیو بند کا اضطراب، فقہ الحدیث اور فقہ الرائے، الردّ علیٰ الجہمیہ اور خبر واحد کی توضیح و تشریح کرتے ہوئے ہر ایک پرمحاکمہ کیا گیا ہے۔ 2. واقعہ افک:مشہور منکر ِحدیث تمناعمادی کے مضمون ’واقعہ افک عائشہ ‘کے جواب میں ہے جس میں عمادی صاحب نے یہ لکھا تھاکہ واقعہ افک ِعائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث موضوع اور عجمی سازش کی پیداوار ہے۔ 3. سنت قرآن کے آئینہ میں :یہ رسالہ فتنۂ انکار حدیث کی تردید میں ہے۔ اس میں مولانا سلفی مرحوم نے ایک نئے انداز میں حجیت ِحدیث پر بحث کی ہے۔ 4. مقام حدیث، قرآن کی روشنی میں :اس کتاب میں حدیث کے مرتبہ و مقام کو واضح کیا ہے۔ 5. حدیث کی تشریعی اہمیت:اس کتاب میں قرآنِ مجید سے ثابت کیاگیا ہے کہ جس طرح قرآنِ مجید کو ماننا اور اس کے احکام پر عمل کرنا فرض ہے، اسی طرح صحیح احادیث پرعمل کرنا بھی فرض ہے۔ جیسے قرآن مجید کا منکر کافر ہے اسی طرح احادیث کامنکر بھی کافر ہوجاتا ہے۔ 6. حجیت ِحدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی روشنی میں :اس کتاب میں آیاتِ قرآنیہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے چند پہلوؤں کو واضح کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ جس شخص کی سیرت اس طرح روشن ہو اور اس کی بات کو تسلیم نہ کیا جائے تو پھر وہ کیسے مسلمان رہ سکتا ہے؟ 7. جماعت ِاسلامی کا نظریۂ حدیث:یہ کتاب مولانا مودودی کی کتاب’تفہیمات‘ و ’مسلک ِاعتدال‘ اور مولانا امین احسن اصلاحی کے ایک مضمون بسلسلہ حجیت ِحدیث کے جواب میں ہے۔ مولانا عبد القیوم ندوی فہم حدیث : مطالعہ حدیث اور فہم حدیث دونوں کتابیں حجیت ِحدیث کے موضوع پر لاجواب ہیں ۔ مولانا سید ابوبکر غزنوی کتابت ِحدیث: منکرین حدیث کا یہ اعتراض کہ حدیث کی تدوین ۲۵۸سال بعد ہوئی، اس لئے قابل حجت نہیں ۔ اس کاجواب دیا گیا اور دلائل سے ثابت کیا ہے کہ حدیث کی کتابت عہد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں