کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 391
9. بیان الحق بجواب بلاغ الحق: پنڈت محب الحق کی کتاب ’بلاغ الحق‘ جس میں احادیث ِرسول کو ناقابل عمل بنایا گیا ہے، کے جواب میں ہے۔
10. خطاب بہ مودودی: اس رسالہ میں مولانا مودودی کے نظریۂ حدیث کو واضح کرکے اس کا جواب دیا گیا ہے۔
11. صلوٰۃ المؤمنین بجواب رسالہ صلوٰۃ المرسلین :منکرین حدیث کے رسالہ ’صلوٰۃ المرسلین‘ کی تردید میں
مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ [م ۱۹۶۴ء]
مودودیت اور احادیث ِنبویہ :یہ کتاب مولانا مودودی کے نظریۂ حدیث سے متعلق ہے۔مولانا مودودی نے حدیث کے بارے میں جو شبہات ظاہر کئے تھے، ان کا جواب دیا گیا ہے۔
مولانا حافظ محمد محدث گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ [م ۱۴۰۵ھ بمطابق ۱۹۸۵ء]
1. تنقید المسائل: اس کتاب میں مولانا مودودی کے نظریۂ حدیث کو واضح کیا گیا ہے اور حدیث کے بارے میں ان کے جو شبہات تھے، اس کی توضیح و تشریح کرکے ان کا جواب دیا گیاہے۔
2. دوامِ حدیث:منکر ِحدیث مسٹر غلام احمد پرویز کی کتاب ’مقام حدیث‘ کے جواب میں لکھی گئی۔ یہ مکمل کتاب ماہنامہ ’ترجمان الحدیث‘ لاہور میں اگست ۶۹ تا اگست ۷۳ء کے شماروں میں شائع ہوچکی ہے۔
مولانانذیر احمد رحمانی [ وِلادت ۱۳۲۳ھ بمطابق ۱۹۰۶ء … م ۱۳۸۵ھ بمطابق ۱۹۵۶ء]
جواب تنقید: مولوی عبد الرشید نعمانی کے مضمون ’تبصرہ‘ کاجواب جو انہوں نے مولانا ابو القاسم بنارسی کے ایک مضمون ’جامع صحیح البخاری‘ جو اہلحدیث امرتسر میں شائع ہوا تھا، کے جواب میں ’تبصرہ‘ کے نام سے لکھا تھا۔
مولانا عبدالصمد حسین آبادی اعظمی [ولادت ۱۳۲۲ھ]
1. تائید ِحدیث بجوابِ تنقید ِحدیث 2 .شرفِ حدیث 3. شانِ حدیث
یہ تینوں کتابیں مولوی محمد اسلم جیراج پوری (منکر ِحدیث) کے ان مقالات کے جواب میں ہیں جو انہوں نے ’طلوعِ اسلام‘ دہلی میں شائع کئے۔
مولانا محمد سلیمان مؤی [م ۱۹۵۹ء]
تحقیق مسئلہ دجال: انہوں نے تحقیق مسئلہ دجال کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کے اس مضمون جو ترجمان القرآن مجریہ رمضان وشوال ۱۳۶۴ھ شائع ہو ا تھا کہ ’کانا دجال‘ وغیرہ افسانے ہیں ،اس کی کوئی حقیقت نہیں … کی وضاحت کی گئی ہے۔