کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 390
6. الخزي العظیم للمولوي عمرکریم : مولوی عمر کریم کے اشتہار نمبر ۴ کاجواب
7. دفع بہتان العظی:
8. العرجون القدیم فی إفشاء ہفوات عمر کریم:مولوی عم کریم کے اشتہار نمبر ۳کا جواب
9. الجرح علی ابی حنیفۃ
10. السیر الحثیث فی براء ۃ اہل الحدیث
مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
مناظرہ: مولانا میر سیالکوٹی اور عبد اللہ چکڑالوی (منکر ِحدیث) کے ما بین ایک مناظرہ بعنوان ’اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول‘ ہوا تھا۔ مولانا سیالکوٹی کا دعویٰ یہ تھا کہ’ الرسول ‘ سے مراد حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور چکڑالو ی کا دعوی تھا کہ ’الرسول ‘ سے مراد قرآنِ مجید ہے۔
یہ مناظرہ کتابی صورت میں ’مناظرہ‘ کے نام سے طبع ہوا۔
مولاناابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری
مولانا ثناء اللہ امرتسری نے منکرین حدیث کے ساتھ تحریری، تقریری مناظرے بھی کئے اور ان کی کتابوں کے جوابات بھی لکھے، جن کی تفصیل یہ ہے :
1. دلیل الفرقان بجوابِ اہل القرآن :چکڑالوی کے رسالہ برہان القرآن علیٰ صلوٰۃ القرآن کاجواب
2. حدیث ِنبوی اور تقلید ِشخصی:منکرین حدیث کے اعتراضات کا جواب
3. برہان القرآن: مولانا ثناء اللہ امرتسری اور منکرحدیث مولوی احمد الدین امرتسری کے ما بین مناظرہ کی روداد، مناظرہ کا موضوع حجیت ِحدیث تھا۔
4. حجیت ِحدیث اور اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم : اس مناظرہ کی روداد جو مولانا امرتسری اور مولوی احمد الدین کے مابین اطاعت ِرسول کے عنوان سے ہوا تھا۔
5. خاکسار تحریک اور اس کا بانی :علامہ عنایت اللہ خاں مشرقی حدیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حجت ِشرعیہ نہیں مانتے تھے، اس رسالہ میں علامہ مشرقی کے انکار حدیث کی حقیقت واضح کرکے اس کا جواب دیا گیاہے۔
6. دفاع عن الحدیث:یہ رسالہ محمد اسلم جیراج پوری کے مضمون ’انکار حدیث‘ کے جواب میں لکھا گیا۔
7. برہان الحدیث باحسن الحدیث:یہ کتاب اس مناظرہ کی روئداد ہے جو مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مولوی احمد الدین امرتسری (منکر حدیث)کے مابین ’حجیت ِحدیث‘ کے موضوع پر ہوا تھا۔
8. تصدیق الحدیث (۳/ جلد): یہ تینوں کتابیں (۶ تا ۸) مولوی اسلم جیراج پوری، مولوی احمد الدین امرتسری اور مولوی عبداللہ چکڑالوی کی تحریروں کے جوا ب میں لکھی گئیں ۔