کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 383
کے نام سے لکھاتھا جو امریکہ سے ۱۹۷۸ء میں شائع ہوا۔ بعد ازاں جس کا عربی ترجمہ بھی انہوں نے کرلیا۔انگریزی مقالہ میں ۵۰ اور عربی ایڈیشن میں ۵۲ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے احادیث تحریر کرنے کے بارے تاریخی مواد جمع کیا گیاہے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے علاوہ تابعین اور تبع تابعین کی کثیر تعداد کے بارے بھی معلومات درج ہیں ۔ 100.An essay on "The Sunnah: Its Importance, Transmission, Development & Revision" by Dr. S.M.Yusuf, (Lahore, 1980) …………٭……٭………… نوٹ: محترم مقالہ نگار نے اس سلسلہ میں اہم کتب کی نشاندہی کردی ہے ، جس پر وہ داد کے مستحق ہیں ۔ محدث کے فاضل قارئین کے علم میں اگر اس کے سوا دیگر کتب آئیں تو اس سے ادارہ محدث کو مطلع کریں تاکہ آئندہ شماروں میں وہ تکمیلی فہرست بھی شائع کردی جائے۔ گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسمٰعیل خان کے اسلامیات لیکچررڈاکٹر عبد اللہ نے بھی ۱۹۹۴ء میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں ’برصغیر میں فتنۂ انکار حدیث کے لٹریچر کا تنقیدی جائزہ‘ کے موضوع پر پر اپنا پی ایچ ڈ ی کا مقالہ مکمل کیا ہے۔ اس میں بھی انہوں نے ۱۰۰ کے لگ بھگ کتب کا تعارف او ردیگر اہم مباحث کو پیش کیا ہے۔ موجودہ فہرست سے بہتر استفادہ کے لئے ذیل میں ادارۂ محدث کی طرف سے اس کے مزید دو تکمیلی اشاریہ جات ترتیب دیے گئے ہیں ۔ جس میں یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ ہر کتا ب کو ایک مخصوص نمبر دے کر تکمیلی اشاریہ میں صرف ان نمبروں کو درج کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ پہلی فہرست مصنّفین کے اعتبار سے ہے جس میں الف بائی ترتیب ملحوظ رکھی گئی ہے اور دوسری فہرست موضوع وار ہے۔اُمید ہے کہ اس طرح یہ مضمون زیادہ مفید ہوجائے گا۔ (حسن مدنی) 1. فہرست کتب باعتبار مصنّفین کتاب نمبر ابراہیم میر سیالکوٹی،مولانا محمد ۲۶،۹۶ ابو القاسم بنارسی ، مولانا ۷۹ ابو القاسم محمد خان ،مولانا ۳۴ ابو بکر غزنوی، سید ۸۲ احمد حسن ٹونکی،مولانا ۹ ادارہ ’الاعتصام‘ ۱۲ ادارہ ’صحیفہ اہلحدیث‘ ۷۱ ادارہ ’طلوعِ اسلام‘ ۹۱ ادریس کاندھلوی، مولانامحمد ۳۹