کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 382
شبہات کا عمدہ جواب، ص ۸۷ تا ص ۱۲۰ پر پایا جاتا ہے۔
۹۳۔مقامِ سنت [ شاہ محمد جعفر ندوی پھلواری، (لاہور، ۱۹۵۹ء)
۹۴۔مقامِ سنت [ازعلامہ مشتاق احمد چشتی ، (لاہور ۱۳۹۸ھ/۱۹۷۸ء)
سنت کی تشریعی حیثیت او رمنکرین حدیث کے کئی ایک اعتراضات کا تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
۹۵۔مکانۃ الحدیث في التشریع الاسلامی [ازمحمد بن عبداللہ شجاع آبادی (ملتان)
المعروف بہ ’ حدیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پرویز‘
۹۶۔مناظرہ مابین مولوی عبداللہ چکڑالوی و اہل قرآن ـ[ ازمولانا محمد ابراہیم میر رحمۃ اللہ علیہ سیالکوٹی]
مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی صاحب کے دستخط بتاریخ ۱۴/ جولائی ۱۹۰۶ء موجود ہیں ۔
۹۷۔نصرۃ الباري في بیان صحۃ البخاري [ مولانا عبدالرؤف جھنڈا نگری، (گوجرانوالہ، ۱۹۸۲ء)
سنت کی نصرت و حمایت میں لکھی جانے والی یہ کتاب منکرین حدیث کی سب سے بڑی ہدفِ تنقید ’صحیح بخاری‘ کے بارے اشکالات سے نجات کا بڑا مواد رکھتی ہے۔
۹۸۔دلائل التوثیق المبکر للسنۃ والحدیث [ازڈاکٹر امتیاز احمد]
عربی ترجمہ : ڈاکٹر عبدالمعطی امین قلعجی (قاہرہ ۱۴۱۰ھ/۱۹۹۰ء)… یہ عربی ترجمہ دراصل ایڈن برگ یونیورسٹی میں ۱۹۷۴ء میں لکھے جانے والے پی ایچ ڈی مقالہ "The Significance of Sunnah and Hadith and thier Early Documentation" کا ہے۔ جسے ڈاکٹر امتیاز احمد نے پیش کیا تھا۔ اصل انگریزی مقالہ بھی قابل مطالعہ ہے۔
۹۹۔دراسات في الحدیث النبوی و تاریخ تدوینہ [ از ڈاکٹر مصطفی اعظمی ، (بیروت، ۱۹۹۲ء)
یہی مقالہ ڈاکٹر صاحب نے پہلے انگریزی زبان میں Studies is Early Hadith Litrature