کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 377
کے تعارف کے علاوہ قسط وار ترجمہ شائع ہونے کا اعلان بھی ہے۔
۵۶۔ سنت اور اتحادِ ملت [ازمولانا عبدالغفار حسن ،(فیصل آباد)
منکرین حدیث کے شرانگیز شو شے ’سنت باعث ِاختلاف ہے!‘ کا علمی اور تاریخی جواب ہے۔
۵۷۔السنۃ حجّتھا ومکانتھا فی الإسلام والرد علی منکریھا [ازڈاکٹر لقمان سلفی، (مدینہ ،۱۹۸۹ء)
منکرین حدیث کے ’مرکز ملت‘ جیسے نظریات کی قلعی کھولی گئی ہے۔
۵۸۔سنت ِخیر الانام [ازپیر محمد کرم شاہ الازہری(کراچی)
پیر صاحب نے اپنے خاص علمی اور ادبی رنگ میں ڈوب کر یہ کتاب تحریرکی ہے اور بعض مباحث کے بارے میں اپنے خاص مسلک سے ہٹ کر خالص تحقیقی انداز میں قلم اٹھایا ہے۔
۵۹۔سنت ِرسول [ ازملک غلام علی (لاہور)
شیخ مصطفی السباعی کی السنۃ ومکانتھا فی التشریع الإسلامی کا تیسرا ترجمہ ہے۔
۶۰۔سنت کا تشریعی مقام [ مولانا محمد ادریس میرٹھی(کراچی)
یہ شیخ مصطفی سباعی کی السنۃ ومکانتھا فی التشریع الإسلامی کا چوتھا ترجمہ ہے۔
۶۱۔سنت ِرسول کیا ہے اور کیا نہیں ہے؟ [ ازمحمد عاصم حداد، (لاہور، ۱۹۹۱ء)
سنت کا ماخذ، وحی، اتباعِ سنت کی فرضیت ، احکام میں سنت کا قرآن کے ساتھ مقام اور تاریخ تدوین سنت جیسے اہم موضوعات پر معلومات کے علاوہ منکرین حدیث کے بعض شبہات کا بہترین ردّ ہے۔
۶۲۔سنت قرآن حکیم کی روشنی میں [از مولانا عبدالغفار حسن (فیصل آباد)
۶۳۔سنت قرآن کے آئینہ میں [ازشیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ سلفی (فیصل آباد)
۶۴۔ السنۃ النبویۃ ومکانتھا فی ضوء القرآن [ازڈاکٹر حبیب اللہ مختار، (کراچی۸۶ء)
فتنۂ انکارِ حدیث کا آغاز و ارتقائ، قرآن و سنت کا باہمی تعلق جیسے مختلف موضوعات کے علاوہ منکرین حدیث کے اعتراضات کے جواب پیش کئے ہیں ۔