کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 376
۴۶۔حدیث رسول کا قرآنی معیار [از مولانا محمد طیب (لاہور، ۱۹۷۷ء) ۴۷۔حدیث ِرسول کی تشریعی اہمیت [ مولانا محمد اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ سلفی، (لاہور، ۱۹۸۱ء) ۴۸۔حدیث قرآن کی تشریح کرتی ہے ! [ ازمحمد رفیق چوہدری(لاہور) ۴۹۔ حفاظت و حجیت ِحدیث [از مولانا محمد محترم فہیم عثمانی (لاہور، ۱۹۷۹ء) حدیث کی حفاظت اور اس کی حجیت سے متعلق تمام شکوک و شبہات کا نہایت اطمینان بخش جواب دیا گیا ہے۔ ۵۰۔ خود انصاف کیجئے! بجواب ’خود فیصلہ کیجئے !‘ [ازمسعود احمد، بی ایس سی(کراچی) صحیح بخاری کی بعض احادیث پر اعتراضات کا تفصیلی اور لاجواب کر نے والا جواب ہے۔ ۵۱۔درسِ صحیح بخاری [محدث العصر حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ ، (لاہور، ۱۹۹۲ء) جگہ جگہ اس گمراہ فکر کا خالص محدثانہ انداز میں بلندپایہ فکری ردّ پایا جاتا ہے۔ ۵۲۔دلیل الفرقان بجواب اہل القرآن [از مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ (امرتسر، ۱۹۰۶ء) عبداللہ چکڑالوی کے رسالے ’برہان الفرقان‘ کا ردّ ہے۔ چکڑالوی نے نما زِپنجگانہ کی کیفیت، کمیت اور ہیئت کا ثبوت ازروئے قرآن دینے کا تکلف کیا تو شیخ الاسلام امرتسری نے حجیت ِحدیث پر مناسب شاندار بحث فرمائی۔ ۵۳۔دوامِ حدیث [از محدث العصر حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ ، (بحوالہ درسِ بخاری، صفحہ ۲۷) غلام احمد پرویز کی کتاب ’مقام حدیث‘ کا مدلل و مسکت جواب ہے۔ ۵۴۔زوابغ فی وجہ السنۃ قدیماً وحدیثاً [ازصلاح الدین مقبول احمد (کویت، ۱۹۹۴ء) برصغیر میں فتنۂ انکار سنت کے بارے میں مضمون ص۹۱ تا ۱۰۷ پھیلا ہوا ہے۔ ۵۵۔ السنۃ [ازمحمد بن نصر المروزی (سانگلہ ہل) دفاع عن السنۃ کے جذبے کے تحت یہ کتاب سید عبدالشکور اَثری صاحب نے شائع کی تھی۔ ماہنامہ محدث ،لاہور( جلد ۱، عدد ۱۰) میں مولانا عبدالسلام کیلانی کی طرف سے امام مروزی اور ان کی کتاب ہذا