کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 371
اسی کتاب میں ، مولانا ارشاد الحق اَثری نے اپنے مقالے ’خبر واحد کا مفہوم اور مقام‘ میں اپنے خاص علمی اور تحقیقی انداز میں خبر واحد کی قطعی افادیت کو پیش کیا ہے۔
۱۲۔ہفت روزہ ’الاعتصام‘ (حجیت ِحدیث نمبر) [جلد نمبر ۷، شمارہ ۲۸۔۲۹(لاہور، ۱۹۵۶ء)
انکارِ حدیث یا انکارِ سنت ، حجیت ِحدیث، تدوین حدیث، فتنۂ انکارِ حدیث کا عقلی اور تاریخی تجزیہ جیسے اہم مقالات کے علاوہ فتنہ انکارِ حدیث پر منظوم کلام بھی پایا جاتا ہے۔
۱۳۔ اقبال اور منکرین ِحدیث [از پروفیسر محمد فرمان(گجرات)
۱۴۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ پر بعض اعتراضات کا جائزہ [از مولانا ارشاد الحق اثری، (فیصل آباد، ۱۹۹۹ء)
منکرین حدیث کے گروہ سے باہر بیٹھ کر ان کی بولی بولنے والے مولانا حبیب اللہ ڈیروی کے صحیح بخاری پر اعتراضات کا محققانہ اور محدثانہ جواب ہے۔ اور یوں منکرین حدیث یا ان کے ہم نوا لوگوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ ہدفِ تنقید بننے والی مظلوم کتابِ حدیث کے دفاع کا حق ادا کیا گیا ہے۔
۱۵۔انکارِحدیث (ایک فتنہ، ایک سازش) [از پروفیسر محمد فرمان، (گجرات ۱۳۸۳ھ/۱۹۶۴ء)
۱۶۔انکارِ حدیث حق یا باطل [از مولانا صفی الرحمن اعظمی، (بنارس، یو پی ۱۹۷۸ء)
۱۷۔انکارِ حدیث یا انکار رسالت [ازسید معین الدین (سکندر آباد)
۱۸۔انکارِ حدیث کے نتائج [ ازمولانا محمد سرفراز خان (لاہور)
۱۹۔ اہتمام المحدثین بنقد الحدیث سنداً ومتناً[ازڈاکٹر محمد لقمان سلفی، (ریاض، ۸۷ء)
اس کتاب میں صفحہ ۴۵۷ و ما بعد پر برصغیر میں فتنہ انکار حدیث کے نشر و ارتقا پر بڑی تفصیلی اور علمی بحث پائی جاتی ہے۔
۲۰۔ اہمیت ِحدیث [ازسید محمد اسماعیل مشہدی بن مولانا محمد شریف شاہ صاحب گھڑیالوی(حافظ آباد)
سید محمد اسماعیل مشہدی کی اہل حدیث کانفرنس، ملتان (۱۳۷۶ھ) میں حجیت ِحدیث کے موضوع پر تقریر ہے۔ جو مولانا محمد یحییٰ صاحب حافظ آبادی کی کاوِش سے طبع ہوئی تھی۔ آج کل حافظ محمد شریف مدیر مرکز السنۃ فیصل آباد طبع نو کے لئے اس پر نظرثانی فرما رہے ہیں ۔ دعا ہے یہ کتاب جلد از جلد پھر سے شائقین کے ہاتھوں تک پہنچے کیونکہ موضوع اور معلومات کے لحاظ سے بڑی مفید اور جامع کتاب ہے۔