کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 315
ایرانیوں کی سازش اور قصہ گویوں ، واعظوں اور داستان سراؤں کی من گھڑت حکایات کا مجموعہ ہے۔
آپ کے اس دعویٰ کا پردہ فاش کرنے سے پہلے میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ اس عجمی سازش اور داستان سراؤں کی گھڑنت کا پتہ آپ نے کس طرح لگایا؟ آپ کے ذرائع معلومات کیا ہیں ؟ اور آپ کے پاس اس پر شور دعویٰ کی کیا دلیل ہے؟ کیونکہ دعویٰ بلا دلیل قبول خرد نہیں !
آپ لوگوں پر حیرت ہوتی ہے کہ دعویٰ تو کرتے ہیں اس قدر زوروشور سے، اور ایسے اونچے آہنگ کے ساتھ اور دلیل کے نام پر ایک حرف نہیں ۔ کیا اسی کا نام تدبر فی القرآن ہے؟ اور اسی کو تفقہ فی الدین کہتے ہیں …؟
آپ فرماتے ہیں کہ ’’وفاتِ نبوی کے سینکڑوں برس بعد بعض ایرانیوں نے ادھر ادھر کی سنی سنائی اٹکل پچو باتوں کو جمع کرکے انہیں صحیح حدیث کا نام دے دیا۔‘‘ ملخصاً
میں کہتا ہوں کہ آئیے، سب سے پہلے یہی دیکھ لیں کہ ان مجموعہ ہائے احادیث کو جمع کرنے والے ایرانی ہیں بھی یا نہیں ؟ سن وار ترتیب کے لحاظ سے دورِ اول کے رواۃِ حدیث میں سر فہرست ابن شہاب زہری، سعید بن مسیب، عروہ بن زبیر اور عمر بن عبدالعزیز رحمہم اللہ کے نامِ نامی آتے ہیں ۔ یہ سب کے سب، سب سے معزز عربی خاندان قریش سے تعلق رکھتے ہیں اور آخر الذکر تو اسلامی تاریخ کے پانچویں خلیفہ راشد کی حیثیت سے معلوم و معروف ہیں ۔
اسی طرح دورِ اوّل کے مدوّنین ِحدیث میں سرفہرست امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ہیں ۔ پھر امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے بعد امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ، ان تینوں ائمہ کے مجموعہ ہائے احادیث پوری اُمت میں متداول اور مقبول ہیں ۔ یہ تینوں خالص عربی النسل ہیں ۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ قبیلہ ذی اَصبح سے، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ قریش کی سب سے معزز شاخ بنوہاشم سے ، اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ قبیلہ شیبان سے۔
یہ بنو شیبان وہی ہیں جن کی شمشیر خاراشگاف نے خورشید ِاسلام کے طلوع ہونے سے پہلے ہی خسرو پرویز کی ایرانی فوج کو ’ذی فار‘ کی جنگ میں عبرتناک شکست دی تھی۔ اور جنہوں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایرانی سازش کے تحت برپا کئے گئے ہنگامہ ارتداد کے دوران نہ صرف ثابت قدمی کا ثبوت دیا تھا بلکہ مشرقی عرب سے اس فتنے کو کچلنے میں فیصلہ کن رول ادا کرکے عربی اسلامی خلافت کو نمایاں استحکام عطا کیا تھا۔ اور پھر جس کے شہپر و شہباز مثنیٰ بن حارثہ شیبانی کی شمشیر خارا شگاف نے کاروانِ حجاز کے لئے فتح ِایران کا دورازہ کھول دیا تھا۔
آخر آپ بتلا سکتے ہیں کہ یہ کیسی ایرانی سازش تھی جس کی باگ دوڑ عربوں کے ہاتھ میں تھی؟ جس کا