کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 258
اس کے پیروکاروں کے کافر ومرتد ہونے کافتویٰ صادر فرمایا ہے۔ جس میں مسلمان حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس گروہ کے تائب نہ ہونے کی صورت میں اس کے خلاف ارتداد کی شرعی سزا نافذکریں ۔ اس فتویٰ کا مکمل اردو ترجمہ بھی آگے آرہا ہے ۔ ٭ اسی طرح متحدہ عرب امارات، دبئی کے ’اسلامک مشن‘ نے بھی پرویز کے کفریہ عقائد کی تفصیل لکھتے ہوئے اجماعِ امت کی روشنی میں اس کے کفر اور خارج از اسلام ہونے کا فتویٰ صادر کیا ہے۔ ٭ عالم عرب کے ان فتاویٰ کی توثیق و تصدیق کے ساتھ عالم اسلام کی جن مقتدر علمی اور دینی شخصیات نے پرویز کے کفر پر اتفاق کیا ہے، ان میں بالخصوص مندرجہ ذیل معروف شخصیات شامل ہیں : ۱) مولانا محمد ادریس سلفی و حافظ عبدالقہار دہلوی (جماعت ِغرباء اہلحدیث، کراچی) ۲) مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی (مہتمم جامعہ نعیمیہ، لاہور) ۳) ڈاکٹر اسرار احمد (امیر تنظیم اسلامی، لاہور) ۴) مولانا محمد تقی عثمانی (سابق جسٹس شریعت بنچ، سپریم کورٹ) ۵) قاضی عبداللطیف (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سابق سینیٹر) ۶) مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی (ادارۂ منہاج القرآن، لاہور) ۷) مولانا ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری (صوبائی وزیر مذہبی امور، پنجاب) ۸) ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر (صدر جامعہ علومِ اسلامیہ) ۹) مولانا سراج الدین (شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم نعمانیہ) ۱۰) مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ (عالمی مجلس تحفظ ِختم نبوت) ۱۱) مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی رحمۃ اللہ علیہ (چیئرمین جماعت اہل حدیث) ۱۲) مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی (صدر مدرّس دار العلوم، کراچی) ۱۳) مولانا شیخ عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ) ۱۴) مولانا منظور احمد چنیوٹی (سابق ایم پی اے) ۱۵) مولانا ڈاکٹر شیرعلی شاہ مدنی (شیخ الحدیث جامعہ حقانیہ ، اکوڑہ خٹک) ۱۶) مولانا محمد اجمل خاں (سرپرست جمعیت علمائے اسلام) ۱۷) مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی رحمۃ اللہ علیہ البرنی (مدینہ منورہ) ۱۸) ڈاکٹر عبدالواحد (مفتی جامعہ مدنیہ) ۱۹) مولانا عبدالستار خان نیازی رحمۃ اللہ علیہ