کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 257
فتویٰ واجتہاد ادارۂ محدث پرویزیت کے بارے میں علماءِ اسلام کے فتاویٰ ...غلام احمد پرویز کافر اور مرتد ہے ... ٭ امامِ حرمین شریفین شیخ محمد بن عبداللہ السبیل نے ’طلوعِ اسلام‘ تنظیم کے بانی غلام احمد پرویز اور اس کے متبعین کو ان کے باطل و ملحدانہ عقائد کی وجہ سے کافر قرار دیا ہے۔ اپنے فتویٰ میں انہوں نے لکھا : ’’یہ شخص حجیت ِحدیث، معجزات، عذابِ قبر اور بہت سی ضروریاتِ دین کا منکر ہے۔ا س ملحد نے قرآنِ کریم کی ان آیات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ان احادیث کا جو نماز، زکوٰۃ، حج، جنت اور دوزخ سے متعلقہ ہیں ، کا انکار کیا ہے۔یقینا اس میں شک نہیں کہ غلام احمد پرویز اور اس کے متبعین جو اس کے مذکورہ عقائد کے حامل ہیں ، کافر اور قادیانیت کی طرح ملت ِاسلامیہ سے خارج ہیں ۔‘‘ شیخ عبداللہ السبیل نے پرویزی فتنہ کی سنگینی کے پیش نظر حکومت اور علماء کرام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے فتویٰ میں یہ بھی لکھا : ’’حکومت کے ذمہ داران اور علماء کرام پر واجب ہے کہ وہ اس عظیم خطرہ سے آگاہ رہیں اور ان کی جملہ حرکات اور ممکنہ کارروائیوں پر پابندی لگائیں تاکہ ان کا زہر مسلمانوں میں نہ پھیل سکے۔‘‘ امام کعبہ کے فتوی کا تفصیلی متن بمعہ ترجمہ اگلے صفحات میں شائع کیا گیا ہے۔ ٭ اس سے قبل حکومت ِکویت بھی سرکاری طور پر غلام احمد پرویز اور اس کے متبعین کو کافر و مرتد قرار دے چکی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کویت کی وزارۃ الاوقاف کی فتویٰ کمیٹی کے چیئرمین شیخ مشعل مبارک عبداللہ احمد الصباح نے اپنے فتویٰ میں لکھا : ’’غلام احمد پرویز کے عقائد باطل و گمراہ کن ہیں اور اسلامی عقیدے کے منافی ہیں ۔ ہر وہ شخص جو ان عقائد پر ایمان رکھتا ہے، وہ کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے اور اگر وہ پہلے مسلمان تھا پھر ان عقائد کو اختیا رکیا ہو تو وہ مرتد شمار ہوگا، کیونکہ ان عقائد سے ان امور کا انکار لازم آتا ہے جو قرآن و سنت سے قطعی طور پر ثابت ہیں اور ضروریاتِ دین میں شمار ہوتے ہیں ۔‘‘ ٭ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن باز مرحوم نے بھی غلام احمد پرویز کو منکر ِحدیث کی حیثیت سے کافر قرار دیا ہے۔ان کے فتویٰ کا مکمل متن بھی بمعہ ترجمہ آگے آرہا ہے۔ ٭ سعودی عرب کے موجودہ مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ بن محمد آلِ شیخ حفظہ اللہ نے بھی ۱۴/ذیقعدہ ۱۴۲۰ھ کو فتوی نمبر ۲۱۱۶۸ کی رو سے ’بزم طلوعِ اسلام‘ کے مؤسس غلام احمد پرویز اور