کتاب: محدث شمارہ 263 - صفحہ 159
صاحب کا ہے جنہوں نے کویت میں بزمِ طلوعِ اسلام کی سرگرمیوں اور اس کی بیخ کنی کے لئے علماء حق کی کاوشوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ منکرین حدیث کے بعض شبہات کی عالمانہ انداز میں وضاحت کی ہے۔ آخر میں ادارۂ طلوع اسلام کی کویت میں سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ کے علاوہ ان کے مقابل علماء کرام کی سرگرمیوں کاایک مختصر تذکرہ بھی موجود ہے۔ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں کویت و سعودی عرب کی حکومتوں نے طلوعِ اسلام کے بانی غلام احمدپرویز کوخارج از اسلام قرار دیا ہے۔آخری مضمون قاری محمد موسیٰ صاحب کا ہے، جس میں نسبتاً عام فہم انداز میں مختصر الفاظ میں حجیت ِحدیث کے تصور کی وضاحت کی گئی ہے۔ 4. اس نمبر کا چوتھا حصہ اپنی نوعیت کی بالکل منفرد کاوشوں پر مبنی ہے۔ پہلے مضمون میں جناب ڈاکٹر خالد رندھاوا صاحب نے اس تمام کتابی لٹریچر کا اشاریہ تیار کیا ہے جو برصغیر میں انکارِ حدیث کے حوالے سے لکھا گیا۔ دوسرے مضمون میں عبد الرشید عراقی صاحب نے اس ضمن میں علمائے اہل حدیث کی خدمات کا ایک مختصر جائزہ اور ان کی تصنیفات کی فہرست پیش کی ہے۔ جبکہ اس حصہ کا آخری مضمون برصغیر کے جملہ دینی جرائد میں اس موضوع کے حوالے سے آج تک شائع ہونے والے مضامین کا موضوع وار اشاریہ ہے، جس کے آخر میں متعدد ذیلی اشاریے بھی بنائے گئے ہیں ۔ یہ ہے مختصر الفاظ میں اس خصوصی اشاعت کا تعارف۔ ہماری محنت اور ۳ ماہ (اگست، ستمبر، اکتوبر) کی کاوش آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ہمارا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے: حدیث ِرسول اللہ کا دفاع اور اس کی استنادی حیثیت پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کی حتیٰ المقدور وضاحت تاکہ جو دین نبی کریم اُمت ِمسلمہ کے حوالے کر گئے ہیں ، وہ قرآن اور احادیث ِنبویہ کی مدد سے مکمل اوراحسن صورت میں اُمت کے زیر عمل رہے۔ اس مقصد میں ہم کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں ، اور ہماری اس کاوش سے اس فتنہ کے سدباب میں کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے، اس کے لئے ہم اپنے ربّ کے حضور دست بدعا ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں حدیث نبوی کی خدمت کرنے والوں میں شامل فرمائے اور ہماری اس حقیر کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین! (حافظ حسن مدنی) محدث کا فتنہ انکا رحدیث نمبر کتابی صورت میں بھی فور کلر ٹائٹل کے ساتھ محدود تعداد میں دستیاب ہے۔ فور ی رابطہ کریں : قیمت کتاب ۱۵۰ روپے ، رجسٹرڈ ڈاک : ۲۰ روپے مزید یہ خاص نمبر۴شماروں کی ضخامت(72x4 288=صفحات)پر مبنی ہے، جسے ۲شماروں (اگست، ستمبر)کے متبادل قرار دیا گیا ہے جبکہ آئندہ شمارہ ۷۲ صفحوں پر دوماہ کا ہوگا۔ ’سود نمبر‘ ڈاک کے ذریعے نہ ملنے کی شکایات بکثرت ملی تھیں ، چنانچہ اس نمبر کو رجسٹر ڈ ڈاک کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔ ۶۴ مزید صفحات اور رجسٹری کی مد میں ادارے کو ۴۰ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ ایک غیرکاروباری ادارہ ہونے کی وجہ سے یہ بوجھ ادارہ کے لئے ناقابل برداشت ہے، جس کے لئے قارئین سے مزید ادائیگی کی توقع کی جاتی ہے۔ ادارہ محدثدارہ محدّث