کتاب: محدث شمارہ 262 - صفحہ 35
٭ سوال: بعض علما کہتے ہیں کہ جماع کرکے رمضان کا روزہ توڑنے کی صورت میں کفارہ واجب ہے لیکن رمضان کے روزہ کے دوران دانستہ کھا پی لینے سےقضا ہی واجب ہے، کفارہ کا ذکر اس صورت میں حدیث میں نہیں ملتا، کیا یہ درست ہے؟ جواب: اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ جمہور کا مسلک یہ ہے کہ روزہ کی حالت میں دانستہ کھانے پینے سے کفارہ نہیں ، صرف قضا لازم ہوگی، نیل الاوطار میں ہے : وقالوا لا کفارۃ إلا فی الجماع ’’جماع کے علاوہ کسی صورت میں بھی کفارہ نہیں ۔‘‘ ٭ سوال: ہمارے ایک دوست جب فصل (گندم /مونجی) اٹھاتے ہیں تو اسی وقت آڑھتی کو وزن کر کے دے دیتے ہیں لیکن قیمت اس وقت وصو ل کرتے ہیں جب سیزن میں سب سے زیادہ بھاؤ سے جنس فروخت ہو ۔ ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟ جواب: جنس کا بھاؤ پہلے مقرر ہونا چاہئے ،بعد والے ریٹ پر چھوڑنا درست نہیں ۔ ٭ سوال: سفر کے دروان رہ جانے والی نماز اگر گھر میں آکر پڑھی جائے تو پوری پڑھی جائے یا قصر ہی پڑھنا ہو گی؟ (عبدالستار، ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول،گوجرانوالہ) جواب: سفر میں فوت شدہ نماز بحالت ِاقامت پوری پڑھنی چاہیے، کیونکہ راجح مسلک کے مطابق سفر میں قصر کرنا صرف افضل ہے، واجب نہیں ۔ ٭ سوال: آدمی پر جنابت یا احتلام کے باعث غسل فرض ہو گیا لیکن اس کے گھر میں پانی نہیں ۔ جبکہ فجر کا وقت ہو چکا ہے۔ آیا وہ وضو کرکے نماز باجماعت ادا کرے یا تیمم کر کے نماز اَدا کرے ؟ جواب: ایسی حالت میں پہلے پانی تلاش کرنا چاہئے اور اگر پانی نہ مل سکے اور نماز کے وقت کے فوت ہونے کا ڈر ہو یا خوف کی وجہ سے پانی تک پہنچنے کی قدرت نہ ہو تو ایسی صورت میں تیمم کر کے نماز پڑھی جا سکتی ہے، ورنہ نہیں ۔ صحیح بخاری میں ایک باب کا عنوان یوں ہے : باب التييم فی الحضر إذا لم يجد الماء وخاف فوت الصلاۃ وبه قال عطاء ’’ مقیم ہونے کی حالت میں جب آدمی کو پانی نہ ملے اور نماز فوت ہونے کا ڈر ہو تو تیمم کابیان‘‘ ٭ سوال: مذی نکلنے پر وضو فرض ہو جاتاہے جن کپڑوں پر یہ قطرے گرے ہوں ، انہیں تبدیل کیا جائے یا بغیر دھوئے صرف پانی کے چھینٹوں پر اکتفا کیا جائے؟ جواب: اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام اسحق بن راہویہ رحمۃ اللہ علیہ کپڑے دھونے کے قائل ہیں اور بعض علما مثلاً امام احمد وغیرہ کہتے ہیں کہ صرف چھینٹے مارنا ہی کافی ہے۔ امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے نیل الاوطار میں اس بات کو ترجیح دی ہے کہ صرف چھینٹے لگانا کافی ہے۔ کپڑا دھونے کی ضرورت نہیں ۔ (عون المعبود: ۱/۸۵) ٭ سوال: مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اس کاسائز،پکڑنے کا طریقہ اور دانتوں میں