کتاب: محدث شمارہ 261 - صفحہ 17
محروم ہے۔ اس تشنگی اور محرومی ایمان نے اسے حیوان اور درندہ صفت بنا دیا ہے۔ چنانچہ امریکہ جیسے انتہائی ترقی یافتہ ملک میں ایک مرتبہ بجلی چلے جانے سے جو قیامت وہاں برپا ہوئی تھی اور جو لوٹ مار مچی تھی، باخبر حلقوں سے وہ مخفی نہیں ۔ اوراسی امریکی قیادت میں عالمی اتحاد نے افغانستان میں جس چنگیزیت کا مظاہرہ کیا ہے، وہ تو ابھی کل کی بات بلکہ ہم ہی پر بیتی ہوئی نہایت المناک داستان ہے۔ بقول علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزر گاہوں کا اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا آج تک فیصلہٴ نفع و ضرر کر نہ سکا جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا!! اور اس کی وجہ بھی علامہ مرحوم نے بیان فرمائی ہے: وہ قوم کہ فیضان سماوی سے ہو محروم حد اس کے کمالات کی ہے برق و بخارات ہمارے ایک اور اسلامی شاعر، ماہر القادری مرحوم نے بھی کہا : یہ ایجادات کی دھن، بے یقینی کی فراوانی مبارک؟ اہل مغرب کو نگاہ و دل کی ویرانی خشیت کی جھلک جن میں نہ ایمان کی چمک جن میں تو ایسی کوششوں کا صرف حاصل ہے پشیمانی یہ قزاقی، یہ سفاکی، یہ صیادی، یہ جلادی اسی کا نام رکھ چھوڑا ہے آئین جہاں بانی وہ شبنم، آہ۔ جس کے آگ کے شعلے نگہبان ہو وہ گلہ، ہائے! جس کی بھیڑیے کرتے ہوں چوپانی تباہی نسل انسانی کی اب دیکھی نہیں جاتی ضرورت ہے کہ پھر سے عام ہوں افکار قرآنی اسی تہذیب کی شیشہ گری کو ختم کرنا ہے کہ جس تہذیب میں ہو ’آرٹ‘ کی معراج، عریانی بجھا دو! ہاں بجھا دو ہر چراغ محفل عشرت اُلٹ دو! ہاں اُلٹ دو! ہر بساطِ عیش سامانی اس کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ مسلمان ممالک بھی چونکہ اپنے مذہب اسلام کو نافذ نہیں کررہے ہیں اور ان میں بھی مغربی قوانین یا ان کا چربہ ہی نافذ ہے، اس لئے وہاں بھی بدامنی اور قتل و غارت گری عام ہے۔ جس کا ایک بدترین نمونہ افسوس کہ ہمارا ملک پاکستان بھی ہے۔ اسلامی ممالک میں صرف سعودی عرب ہے جہاں اسلام کی حدود نافذ ہیں اور اسلام کی کچھ حکمرانی قائم ہے۔ تو وہاں کامعاشرہ امن و سکون کے اعتبار سے پوری دنیا میں ایک مثالی اور نہایت قابل رشک معاشرہ ہے۔ اس کی ایک دوسری مثال افغانستان میں طالبان کا پانچ سالہ دورِ حکومت ہے جس میں غربت وناداری کے باوجود، محض اسلامی حدود کے نفاذ کی برکت سے، مثالی امن قائم رہا۔ اب طالبان کے بعد افغانستان میں پھر وحشت و بربریت کا راج ہے !!