کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 72
علوی نے کروائی۔ جس میں جامعہ سلفیہ، جامعہ دارالقرآن، جامعہ تعلیمات کے اساتذہ و طلبا کے علاوہ علاقہ کی سینکڑوں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے بعد میت آپکے آبائی گاؤں چک ۴۷۴گ ب سمندری فیصل آباد میں لے جائی گئی۔ اور اگلے دن صبح ۱۰:۸ بجے آپ کے بہنوئی مولانا عبدالتواب کی امامت میں تیسری مرتبہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن کے اساتذہ و طلبا کے علاوہ علاقہ کے بے شمار لوگ شریک ہوئے اور گاؤں کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا جنازہ تھا۔ اس کے بعد ۰۰:۹ بجے آپ کی میت کو لحد میں اتارا گیا۔ اس طرح یہ مبلغ قرآن شہر خموشاں میں ابدی نیند سوگیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
زندگانی تھی مہتاب سے تابندہ تر خوب تر تھا صبح کے تارے سے بھی تیرا سفر
مثل ایوانِ سحر مر قد فروزاں ہو ترا نور سے معمور یہ خاکی شبستان ہو ترا
آپ نے دو بیویاں اور تین بچے (ایک لڑکی دو لڑکے) اپنے پیچھے سوگوار چھوڑے ۔ اللہ ربّ العزت آپ کے اہل و عیال کو صبر جمیل عطا فرمائے اور آپ کے مشن کو تاقیامت جاری رکھے۔ آمین!
جناب عطاء الرحمن ثاقب کے مضامین ومقالات
ماہنامہ ’محدث‘ لاہور
ابراہیم شقرہ،محمد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازِ تربیت جلد۱۳ عدد۱ ۱۰ تا ۱۳
ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ ،شیخ الاسلام نصیری فرقے کا تعارف جلد۱۲ عدد۱۱ ۲۱ تا ۳۴
فقہی اختلافات کی اصلیت از شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ (مترجم:مولانا عبیداللہ بن خوشی محمد) جلد۱۲ عدد۳ (تبصرہ نگار) ۴۷
ماہنامہ ’ترجمان الحدیث‘ لاہور
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی! فروری ۸۳ء۳ تا ۷
ماہنامہ ’ترجمان السنة‘ لاہور
احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ تصوف ۱۲/اقساط میں (مترجم:عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ) دسمبر ۸۹ء تا اگست ۹۲ء
احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ شیعہ اور اہل سنت (مترجم:عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ) دسمبر ۸۹ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ اسلامی انقلاب اور توحید اکتوبر۱۹۹۰ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ شریعت بل کے متعلق چند گذارشات مئی ۱۹۹۱ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ شریعت بل ،متن ،تبصرہ، جائزہ جون ۱۹۹۰ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ شیعہ اور عقیدہ ختمِ نبوت(۲/اقساط) جنوری،فروری۱۹۹۰ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ علامہ احسان شہید رحمۃ اللہ علیہ اور فرقِ باطلہ مارچ ۱۹۹۱ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ علامہ احسان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی یادمیں ! مارچ ۱۹۹۱ء
عطاء الرحمن ثاقب رحمۃ اللہ علیہ غلام حیدر وائیں کا قتل…ایک وضاحت اکتوبر ۱۹۹۳ء