کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 58
٭ سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر محمد بن عبدہ یمانی ٭ جامعہ ازہر کے چانسلر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم قراردادیں اور یادداشتیں موٴتمر کے اختتام پر ۳۲ صفحات پر مشتمل قراردادوں اور سفارشات کا مجموعہ سامنے آیا۔آخری اجلاس اس’کمیونیکے‘ کی ریڈنگ اور بحث ومباحثہ پر ختم ہوا۔ اس مجموعہ سفارشات وقرارداد میں مندرجہ ذیل تین مرکزی موضوع سرفہرست رہے : ۱) اُمت ِمسلمہ اور فریضہ دعوت الی اللہ ۲) اُمت مسلمہ اور نیا عالمی نظام(گلوبلائیزیشن) ۳) مسلمان اقوام اور اقلیات کے مسائل پہلے موضوع کے ضمن میں ذیلی عنوانات یہ تھے : ۱) شریعت ِاسلامیہ کا نفاذ ۲) فریضہ دعوت الی اللہ ۳) قرآن کریم کی اشاعت، اس ضمن میں اسرائیل کے طبع کردہ ناقص عبرانی ترجمے کی نشاندہی اور ایک صحیح عبرانی ترجمے کی تیاری پر زور دیا گیا تھا۔ ۴) مسجد ایک مشن اور پیغام کی حیثیت سے ۵) اسلامی تعلیم کا فروغ دوسرے موضوع کے ذیلی عنوانات : ۱) اتحاد اسلامی کی ضرورت ۲) امت ِمسلمہ کے شاہراہِ وسط اور عدل پر ہونے کی اہمیت ۳) اسلام کا دفاع اور اسلام کی صحیح تصویر اجاگر کرنے کی ضرورت ۴) اسلامی رفاہی اداروں کی پشت پناہی اور ان کا دفاع ۵) اسلام میں تجدید دین اور اجتہاد کا مقام ۶) امت ِمسلمہ کے لیے پائیدار امن کی ضرورت ۷) اسلامی جدوجہد میں تعاون اور مشارکت ۸) اسلامی محکمہ عدل کے قیام کی ضرورت ۹) مسلم معاشروں کی ترقی کے لیے اقدا مات کی ضرورت ۱۰) انسانی حقوق