کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 43
پاکستان میں اہل حدیث کے دیگر مدارس
قیامِ پاکستان کے بعد بھی علمائے اہل حدیث نے دینی مدارس کے قیام کی طرف از سر نو توجہ کی ۔ علمائے کرام نے اپنی ذاتی محنت و کوشش سے مدرسے قائم کئے۔ تمام دینی مدارس کا تفصیل سے تعارف کرانا مشکل ہے۔ اور میں صرف ان مدارس کے ناموں پر ہی اکتفا کرتا ہوں :
جامعہ ابن تیمیہ لاہور، مدرسہ ریاض القرآن والحدیث لاہور، مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات وسن پورہ لاہور، مدرسہ تدریس القرآن والحدیث ، گرین ٹاؤن لاہور، مدرسہ عربیہ دینیہ گوجرانوالہ، جامعہ رحمانیہ گوجرانوالہ، جامعہ اسلامیہ سلفیہ گوجرانوالہ،جامعہ سلفیہ اسلام آباد، جامعہ اثریہپشاور، جامعہ سلفیہ کوئٹہ، دارالحدیث رحمانیہ کراچی، جامعہ ابن تیمیہ کراچی، جامعہ احسان الٰہی ظہیر کراچی، جامعہ بحر العلوم سعودیہ کراچی، جامعہ عمربن خطاب کراچی، جامعہ عربیہ اسلامیہ نیو سعید آباد حیدر آباد (سندھ)، مدرسہ اسلامیہ سلفیہ گوٹھ حاجی سلطان، جامعہ محمدیہ خان پور، مدرسہ اسلامیہ بہاولپور، مدرسہ اسلامیہ سلفیہ لودھراں ، مرکز ابن قاسم ملتان، دارالحدیث رحمانیہ ملتان، مدرسہ دارالقرآن والحدیث کوٹ ادّو، معہد شریعہ وصناعہ کوٹ ادّو، مدرسہ سعیدیہ خانیوال، مدرسہ اشاعت ِاسلام چیچہ وطنی، جامعہ عزیزیہ ساہیوال، جامعہ رحیمیہ ساہیوال، مدرسہ اسلامیہ البدر ساہیوال، دارالحدیث اوکاڑہ، مدرسہ دارالقرآن والحدیث چشتیاں منڈی، مدرسہ رحمانیہ فاروق آباد، جامعہ محمدیہ شیخوپورہ، جامعہ علمیہ سرگودھا، دارالقرآن والحدیث فیصل آباد، جامعہ اسلامیہ حاجی آباد فیصل آباد، مدرسہ اسلامیہ گوجرہ، مدرسہ خادم القرآن والحدیث جھوک دادو، مدرسہ دارالحدیث مسجد چینیانوالی لاہور، مدرسہ ضیاء السنة راجہ جنگ، مدرسہ دارالحدیث ٹھینگ موڑ، مدرسہ دارالسلام ڈھولن ہٹھار، مدرسہ تجوید القرآن میر محمد، مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث شرقپور، مدرسہ رحمانیہ کامونکی، دارالحدیث محمدیہ حافظ آباد، مدرسہ ترتیل القرآن اوکاڑہ، مدرسہ دارالعلوم ڈھلیانہ، مدرسہ حفظ القرآن میاں چنوں ، مدرسہ فیض العلوم منڈی عبدالحکیم، مدرسہ دارالحدیث میاں چنوں ، مدرسہ عربیہ دارالحدیث ملتان،مدرسہ دارالقرآن رحمانیہ سرگودھا، مدرسہ اسلامیہ سلفیہ نصرة العلوم گوجرانوالہ، دارالعلوم محمدیہ مظفر آباد (آزادکشمیر)، دارالحدیث محمدیہ رحیم یار خان اور دار الحدیث محمدیہ عام خاص باغ ملتان وغیرہ