کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 39
گئی۔ ۱۹۶۵ء/۱۳۷۵ھ میں یہ مدرسہ اوڈانوالہ سے ماموں کانجن منتقل ہوگیا۔ یہ مدرسہ ۸۰ سال سے کتاب وسنت کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔ حضرت صوفی محمد عبداللہ اس مدرسہ کے نگران و مہتمم تھے۔ ان کے انتقال کے بعد کچھ عرصہ مولانا محمد سلیمان وزیرآبادی بن امیر المجاہدین مولانا فضل الٰہی وزیرآبادی اس کے مہتمم رہے۔ آج کل مولانا عبدالقادر ندوی جامعہ کے صدر ہیں ۔ جامعہ تعلیم الاسلام میں ممتاز علمائے اہل حدیث نے وقتاً فوقتاً تدریسی خدمات سرانجام دیں ۔مثلاً مولانا حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا محمد اسحق چیمہ رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد عطاء اللہ حنیف رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث مولانا حافظ احمد اللہ بڈھیمالوی، مولانا محمد صادق خلیل، شیخ الحدیث پیر محمد یعقوب قریشی، شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ الفلاح رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث حافظ عبداللہ بڈھیمالوی، مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی حفظہ اللہ وغیرہم اس جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام میں چند مشہور یہ ہیں : مولانا محمد صدیق فیصل آبادی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا ابوالبرکات احمدمدراسی رحمۃ اللہ علیہ ، پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالحمید ہزاروی، علامہ محمد رحمۃ اللہ علیہ مدنی جہلم، مولانا عبدالقادر ندوی، مولانا قاضی محمد اسلم سیف رحمۃ اللہ علیہ ۔ جامعہ تعلیم الاسلام کے آج کل مولانا حافظ بنیامین شیخ الحدیث ہیں ۔ اس جامعہ کا معادلہ بھی مدینہ یونیورسٹی سے ہے۔ دارالحدیث محمدیہ، جلال پور پیروالہ یہ مدرسہ حضرت مولانا سلطان محمود محدث رحمۃ اللہ علیہ جلالپوری (م۱۹۹۵ء) نے قیامِ پاکستان سے قبل قائم کیا تھا۔ محدث جلالپوری نے اس مدرسہ میں نصف صدی سے زیادہ حدیث کا درس دیا ۔ یہ مدرسہ اب بھی کتاب و سنت کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔ آج کل مولانا محمد رفیق اثری اس مدرسہ کے روحِ رواں ہیں ۔ جامعہ کمالیہ، راجووال جامعہ کمالیہ راجووال آج سے ۵۰ سال قبل مولانا محمد یوسف راجووالوی نے قائم کیا۔ یہ مدرسہ اب بھی مولانا محمد یوسف حفظہ اللہ تعالیٰ کی زیر نگرانی کتاب و سنت کی اشاعت میں سرگرم عمل ہے۔ اس مدرسہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس میں مجتہد العصر مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث حافظ عبداللہ بڈھیمالوی، شیخ الحدیث مولانا محمدعبدہ الفلاح، مولانا حافظ عبداللہ امجد چھتوی، مولانا قدرت اللہ فوق اور مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی سالانہ تعطیلات میں دورۂ تفسیر کراتے رہے ہیں ۔ جامعہ ثنائیہ، ساہیوال یہ مدرسہ مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کی زیرنگرانی کتاب و سنت کی اشاعت میں سرگرمِ عمل