کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 36
دارالحدیث، گوندلانوالہ
یہ مدرسہ مولانا حافظ محمد محدث گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۹۸۵ء) نے جاری کیا تھا۔ حافظ صاحب کی ذات محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ حضرت الامام مولانا سیدعبدالجبار غزنوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۳۱ھ) کے ارشد تلامذہ میں سے تھے۔
آپ عصر حاضر کے حافظ الحدیث، جامع معقول و منقول، اور پاکستان کے شیخ الکل تھے۔ ۶۲ سال تک تدریس فرمائی۔ ان کے تلامذہ کی تعداد بہت زیادہ ہے،مشہور تلامذہ یہ ہیں :
مولانا عبید اللہ رحمانی مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ صاحب ِمرعاة المفاتیح فی شرح مشکوٰة المصابیح، مولانا محمد یوسف کوکن عمری رحمۃ اللہ علیہ مصنف ’امام ابن تیمیہ‘، مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمۃ اللہ علیہ شارح سنن نسائی، شیخ الحدیث مولانا ابوالبرکات احمد مدراسی رحمۃ اللہ علیہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ رحمۃ اللہ علیہ الفلاح،شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہ فیصل آبادی، شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد اسحق حسینوی، شیخ الحدیث مولانا حافظ عبداللہ بڈھیمالوی، شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز، شیخ الحدیث مولانا محمد اعظم گوجرانوالہ، مولانا علم الدین سوہدروی، مولاناعبدالرحمن عتیق وزیرآبادی، علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید،شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری،مولانا عبدالقادر ندوی صدر جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن، مولانا معین الدین لکھوی ناظم جامعہ محمدیہ اوکاڑہ، مولانا ارشاد الحق اثری صاحب ِتصانیف ِکثیرہ،مولانامحمد صادق خلیل فیصل آبادی مترجم مشکوٰة المصابیح و صاحب تفسیر اَصدق البیان مولانا عطاء الرحمن اشرف استادِ حدیث جامعہ رحمانیہ ،سیالکوٹ
جامعہ اسلامیہ، گوجرانوالہ
جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ حاجی محمد ابراہیم انصاری مرحوم نے قائم کیا تھا۔ حضرت العلام مولانا حافظ محمد گوندلوی (م۱۹۸۵ء)، شیخ الحدیث مولانا ابوالبرکات احمدمدراسی (م۱۹۹۱ء)، اس کے صدر مدرس رہ چکے ہیں ۔ آج کل مولانا فاروق الراشدی صدرمدرّس ہیں اور نائب صدر مدرس مولانا محمد اعظم ہیں ۔ اس مدرسہ سے بے شمار علماء فارغ التحصیل ہوئے ہیں ۔مشہور علمائے کرام یہ ہیں :
مولانا محمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے برادرِ خوردحافظ عبدالحمید عامر مدیر الجامعہ الاثریہ جہلم، قاضی عبدالرشید جہلن، مولانا محمد یحییٰ گوندلوی، میاں محمد جمیل، حافظ عباس انجم، حافظ عزیز الرحمن ناظم مکتبہ عزیزیہ لاہور اور مولوی ابوعثمان عبدالرحمن سلفی خطیب مسجداہل حدیث ککے زیاں ، سوہدرہ