کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 30
ادارہ ’اہل حدیث اکیڈمی‘ کے نام سے قائم ہے۔ اس اکیڈمی کی طرف سے اب تک مولانا محمد جونا گڑھی رحمۃ اللہ علیہ مرحوم کی تقریباً ۳۰ کے قریب کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔ تفسیر ابن کثیر اُردو بنام تفسیر محمدی اور امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب إعلام الموقعین کا اردو ترجمہ بنام ’دین محمدی‘ اس اکیڈمی نے شائع کی ہیں ۔
مدرسہ دارالحدیث مطلع العلوم، میرٹھ
اس مدرسہ کی بنیاد مولانا سید امیر حسن سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۲۹۱ھ/۱۸۷۴ء) نے رکھی تھی اور اس مدرسہ میں وقتاً فوقتاً جن علمائے کرام نے تدریس فرمائی۔ ان کے نام یہ ہیں :
مولانا سید امیر حسن سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۲۹۱ھ)، مولانا سید امیر احمد سہسوانی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۰۶ھ)، مولانا عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ بن مولانا غلام رسول قلعوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا حمیداللہ سراوہ (م۱۳۳۰ھ) اور مولانا عبدالحنان علوی رحمۃ اللہ علیہ ایڈیٹر اخبار اہل حدیث گزٹ، دہلی قابل ذکر ہیں ۔
تلامذہ میں مولانا عبدالجبار عمرپوری رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۳۴ھ) جد ِامجد مولانا عبد الغفار حسن، مولانا ضیاء الرحمن، رحمۃ اللہ علیہ مولانا عبدالتواب علی گڑھی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا حکیم عبیدالرحمن عمرپوری رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم شامل ہیں ۔
پنجاب کے مدارس
متحدہ پنجاب (مغربی و مشرقی) میں اہل حدیث کے بے شمار مدارس تھے اور صوبہ پنجاب کا کوئی ضلع وتحصیل ایسی نہیں تھی جہاں اہل حدیث کا مدرسہ نہ تھا۔ یہاں صرف مشہور اہل حدیث مدارس کا ذکر کیا جاتا ہے:
مدرسہ محمدیہ، لکھو کے، ضلع فیروزپور
اس مدرسہ کی بنیاد صاحب ِتفسیر محمدی پنجابی مولانا حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۱۱ھ) نے ۱۳۱۰ھ/۱۸۹۲ء میں رکھی تھی۔ اس مدرسہ میں جن علماء نے تدریسی خدمات انجام دیں ، ان کے نام یہ ہیں :
مولانا حافظ محمد لکھوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۱۱ھ)، مولانا محی الدین عبدالرحمن لکھوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۱۲ھ)، مولانا عبدالقادر لکھوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۴۳ھ)، مولانا محمد علی لکھوی مدنی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۹۷۳ء)اور مولانا عطاء اللہ لکھوی رحمۃ اللہ علیہ (م۱۳۷۴ھ) خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔
اس مدرسہ سے بے شمار حضرات مستفیض ہوئے اور ان میں سے بعض خود مسند ِتدریس پر متمکن ہوئے۔مشہور علماء جو اس مدرسہ سے فارغ التحصیل ہوئے، ان کے نام حسب ِذیل ہیں :
مولانا رحیم بخش لاہوری رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا غلام نبی ربانی سوہدروی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالوہاب صدری دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبداللہ بن عبداللہ غزنوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالقدوس غزنوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا عبدالاول غزنوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا احمد علی غزنوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا