کتاب: محدث شمارہ 260 - صفحہ 18
”رسول اس چیز پرایمان لایا جو اس پر ا س کے ربّ کی طرف سے نازل ہوا او رموٴمنین بھی، وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے،اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے ربّ ہم تجھ سے مغفرت کے طلبگار ہیں اور تیری طرف لوٹنا ہے… اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر (شرع کا بوجھ اٹھانے کی) تکلیف نہیں دیتا، اس کے لئے وہی ہے جو ا س نے کمایا اور اس پر اتنا ہی (بار) ہے جتنا اس نے کمایا… اے ہمارے ربّ! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کربیٹھیں تو ہمارا موٴاخذہ نہ فرما او رہم پر اس طرح بوجھ نہ ڈال جس طرح تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا۔ اے ہمارے ربّ! ہمیں اس بوجھ کے اٹھانے کی تکلیف نہ دے جس کی ہم میں طاقت نہیں ہے اور ہمیں معاف فرما او رہمیں بخش دے او رہم پر رحم فرما تو ہمارا مولیٰ ہے، تو کافروں کی قوم پر ہماری نصرت فرما“
(ماخوذ از الجواب الصحيح لمن بدّل دين المسيح… امام ابوالعباس احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )