کتاب: محدث شمارہ 26 - صفحہ 41
ختم کر کے، جو پشتوں سے تم میں چلی آرہی تھی، تمہارے دلوں میں اُلفت پیدا کر دی اور تمہیں باہم بھائی بھائی بنا دیا اور تم (آپس میں لڑتے وقت) دوزخ کے کنارے پر کھڑے تھے، بس گرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو تھام لیا اور دوزخ سے بچا لیا۔‘‘
شیطان تمہارے ساتھ ہے جو ہر آن تمہیں بہکاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ تم میں ایک گروہ ایسا ہر جس کا موضوع ہی بھلائی کی اور نیکی ی طرف بُلانا اور ہر برائی اور فساد سے روکنا ہو وَلْتَکُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ اِلَيْ الْخَيْرِ وَيَأمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِط وَاُوْلٰٓئِكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ 0 اُمت میں ایک گروہ وہ ہو جس کا کام اور موضوع ہی یہ ہو کہ وہ دین کی طرف اور ہر قسم کی خیر کی طرف بلائے۔ ایمان کے لئے اور خیر اور نیکی کے راستہ پر چلنے کے لئے محنت کرتا رہے، نمازوں پر محنت کرے، ذکر پر محنت کرے۔ حضور کے لائے ہوئے علم پر محنت کرے، برائیوں اور معصیتوں سے بچانے کے لئے محنت کرے اور محتنوں کی وجہ سے اُمت ایک اُمت بنی رہے۔
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْھُمْ الْبَيِّنٰتُ وَاُوْلٰٓئِكَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ
’’جو لوگ ان ہدائتوں کے بعد بھی شیطان کی پیروی کر کے اور الگ راہوں پر چل کے اختلاف پیدا کریں گے اور اُمت کی حیثیت کو توڑیں گے، تو اُن پر خدا کی سخت مار پڑے گی۔ (اُوْلٰٓئِكَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ)
دین کی ساری تعلیم اور ساری چیزیں جوڑنے والی ہیں۔ نماز میں جوڑ ہے، روزہ میں جوڑ ہے۔ حج میں قوموں اور ملکوں اور مختلف زبان والوں کا جوڑ ہے، تعلیم کے حلقے جوڑنے والے ہیں۔ مسلمانوں کا اکرام اور باہم محبت اور تحفہ تحائف کا لین دین یہ سب جوڑنے والی اور جنت میں لے جانے والی چیزیں ہیں اور قیامت میں ان اعمال کے لئے محنتیں کرنے والوں کے چہرے نورانی ہوں گے اور ان کے برخلاف باہم بعض و حسد، غیبت، چغلخوری، توہین و تحقیر اور دل آزاری یہ سب پھوٹ ڈالنے والے اور توڑنے والے اور دوزخ میں لے جانے والے اعمال ہیں اور ان اعمال والے آخرت میں رُو سیاہ ہوں گے۔
یَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْهٌط فَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْھُھُمْ اَكَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ فَذُوْقُوْا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ 0 وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْھُھُمْ فَفِيْ رَحْمَةِ اللهِط ھُمْ فِيْھَا خٰلِدُوْنَ 0 ’’جنہوں نے پھوٹ ڈال کے