کتاب: محدث شمارہ 26 - صفحہ 21
رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ کبھی اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ اَنْتَ رَبِّیْ خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَدَمِیْ وَلَحْمِیْ وَ عَظْمِیْ وَعَصَبِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ. اور کبھی سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآئِ وَالْعَظَمَۃِ۔ پڑھتے تھے۔ قیام جتنا لمبا یا چھوٹا ہوتا تھا، اسی کے مطابق رکوع بھی کرتے تھے۔
اس کے بعد سمع اللہ لمن حمدہ کہتے ہوئے سر اُٹھاتے، اور سیدھے ہو کر اطمینان کرتے، جیسے یہاں آپ کا دل لگ گیا ہو۔ اس حال میں ربنا لک الحمد کبھی ربَّنا لك الحمدُ مِلْءَ السَّمواتِ و مِلْءَ الأرضِ، ومِلْءَ ما شِئتَ مِن شيءٍ بعدُ، أهلَ الثناءِ والمجدِ، أحقُّ ما قال العبد،ُ وكلُّنا لك عبدٌ، اللهمَّ لا مانعَ لِما أعطَيتَ، ولا مُعطيَ لِمَا منَعتَ، ولا ينفَعُ ذا الجَدِّ منك الجَدُّ.
کبھی اس پر یہ زیادہ فرماتے: اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي بالثَّلْجِ والْبَرَدِ، والْماءِ البارِدِ اللَّهُمَّ طَهِّرْنِي مِنَ الذُّنُوبِ والْخَطايا، كما يُنَقَّى الثَّوْبُ الأبْيَضُ مِنَ الوَسَخِ
اور نماز تہجد میں لربی الحمد لربی الحمد پڑھا کرتے تے اور یا رکوع کے بد کا یہ قیام (قومہ) اتنا لمبا ہوتا جیسے کھڑے ہو کر آپ سجدہ میں جانا بھول گئے ہیں۔
پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جاتے، پہلے گھٹنے رکھتے، پھر ہاتھ رکھتے، سجدہ میں ماتھا، ناک، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیاں ٹیکتے تھے۔ بازو، پہلوؤں سے دُور رکھتے، کہنیوں کو کھڑا رکھتے، ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف ہوتا۔ سجدہ جم کر اور اطمینان سے کرتے، سجدہ میں یہ پڑھتے: سبحان ربی الاعلٰی کبھی وبحمدہ کا اضافہ کرتے، کبھی " اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ کبھی سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ، کبھی سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ، رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ ، کبھی اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہُ دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَاَوَّلَہُ وَاٰخِرَہُ وَعَلَانِيتَہُ وَسِرَّہُ ، کبھی اللهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِمُعَافَاتِك َ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ ، لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ پڑھا کرتے تھے۔ سجدہ قیام کے مناسب حال لمبا ہوتا تھا، پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سر اُٹھاتے، بایاں پاؤں بچھا کر اُس پر بیٹھتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے۔ اور اس حال میں یہ پڑھتے: اللّٰھم