کتاب: محدث شمارہ 26 - صفحہ 16
کوئی اور ہلا رہا ہے تب بھی بات یہی ہے کہ یہ جناب کی عمر کا تقاضا ہے۔ مولانا مودودی سے جن اُمور میں ان حضرات کو اختلاف ہے، ہو سکتا ہے دوسرے اہل فکر بھی بعض اُمور میں ان سے متفق ہوں، لیکن اس کی حیثیت خالص علمی اور حقیقی ہے۔ وہ رنگ نہیں ہے جس کی مولانا ہزاروی نمائش فرما رہے ہیں۔ باقی رہی یہ بات کہ اگر محاذ نے جماعت اسلامی کی شرکت پر اصرار کیا تو وہ محاذ سے تعاون نہیں کریں گے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، کیونکہ جس طرح وہ محاذ سے تعاون کر رہے ہیں، وہ روز اوّل سے ہی سب کے سامنے ہے۔ بہرحال ہم حیران ہیں کہ حضرتِ والا، مجیب، بھٹو، کمیونسٹ، مرزائی نواز اور مرزائیوں کی موجودگی کے باوجود تو اپنا تعاون جاری رکھ سکتے ہیں لیکن اگر اپنا تعاون جاری نہیں رکھ سکتے تو وہ صرف جماعت اسلامی کی موجودگی کی صورت ہے۔ خود بدلتے ہیں، قرآن کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق