کتاب: محدث شمارہ 255 - صفحہ 55
﴿رَبَّنَا اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِہ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ نَصِيْرًا﴾ (النساء: ۷۵) ”اے ہمارے رب! اس ملک(ہندوستان) کے ظالموں کے ظلم سے ہمیں نجات دے اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی کھڑا کردے اور اپنی طرف سے ہی ہمارا کوئی مددگار بنا دے۔“ ﴿اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالأرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أنْتَ تَحْکُمُ بَيْنَ عِبَادِکَ فِيْمَا کَانُوْا فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ﴾ ”اے اللہ! آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے، چھپی اور ظاہر چیزوں کو جاننے والے! تو ہی اپنے بندوں کے درمیان ان کے اختلافات اور باہمی جھگڑوں میں فیصلہ کرتاہے۔اے ہمارے ربّ! تو ہمارے درمیان اور ہمارے اہل ملک (یہودو ہنود اور نصاریٰ) کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو ہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔“ (الزمر: ۴۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کردہ دعائیں (۱) اللٰهُمَّ اهْدِنَا فِيْمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنَا فِيْمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنَا فِيْمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِکْ لَنَا فِيْمَا اَعْطَيْتَ وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإنَّکَ تَقْضِیْ وَلاَ يُقْضٰی عَلَيْکَ إنَّه لاَ يَذِلُّ مَنْ وَّالَيْتَ وَلاَ يَعِزُّ مَنْ عَادَيْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ إلَيْکَ وَصَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ ( حصن حصین: ص۱۳۰) ”اے اللہ! جن لوگوں کو تو نے ہدایت دی، ان کے ساتھ ہمیں بھی ہدایت دے اور جن کو تو نے صحت بخشی ہے، ان کے ساتھ ہمیں بھی صحت بخش اور جن کو تو نے اپنا دوست بنایا ہے ان کے ساتھ ہمیں بھی اپنا دوست بنا اور جو انعامات تو نے ہمیں عطا کئے ہیں ، ان میں برکت دے اور جو فیصلہ تو نے کیا ہے اس کے شر سے ہمیں محفوظ رکھ۔کیونکہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔یقینا ً وہ کبھی ذلیل نہیں ہوسکتا جس کو تو دوست بنائے اور وہ کبھی عزت نہیں پاسکتا جس کو تو دشمن رکھے۔اے ہمارے رب! تو برکت والا اور عالی قدر ہے۔ ہم تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔“ (۲) اللّٰهُمَّ زِدْنَا وَلاَ تَنْقُصْنَا وَاَ کْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا وَاَعْطِنَا وَلاَ تَحْرِمْنَا وَاَثِرْنَا وَلاَتُوٴثِرْ عَلَيْنَا وَارْضِنَا عَنْکَ وَارْضِ عَنَّا (مشکوٰة ) ”اے اللہ! ہمیں بڑھا اور کم نہ کر۔ ہمیں عزت دے اور ذلیل نہ کر۔ (اپنے انعامات اور فتح و نصرت) ہمیں عطا فرما اور محروم نہ رکھ ہمیں ترجیح دے اور ہم پر کسی کو ترجیح نہ دے۔ ہم کو اپنے سے