کتاب: محدث شمارہ 255 - صفحہ 54
﴿رَبَّنَا اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَّثَبِّتْ أقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِيْنَ﴾ ”اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں صبر ڈال، دشمن کے مقابلہ میں ہمارے قدم جما دے اور ہمیں کفار پر فتح و نصرت عطا فرما“ (البقرة:۲۵۰) ﴿رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِيْنَ﴾ (آلِ عمران: ۱۴۷) ”اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ اور معاملات میں ہماری زیادتیاں بخش دے۔ دشمن کے مقابلہ میں ہمارے قدم جما دے اور کفار پر ہمیں فتح و نصرت عطا فرما۔“ ﴿رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکَافِرِيْنَ﴾ ”اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں کے لئے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت خاص کے ساتھ ہمیں کافروں کے ظلم سے نجات دے۔“ (یونس: ۸۶) ﴿رَبَّنَا عَلَيْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِلَيْکَ اَنَبْنَا وَاِلَيْکَ الْمَصِيْرُ رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِيْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْلَنَا رَبَّنَا إنَّکَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَکِيْمُ﴾ (الممتحنہ: ۵) ”اے ہمارے رب! ہم نے تجھ پر ہی بھروسہ کیااور سب طاقتوں سے منہ موڑ کر تیری طرف ہی لوٹے اور تیری طرف ہی پھرنا ہے۔اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے ہاتھوں فتنہ میں مبتلا نہ کر اور ہمیں بخش دے ، اے ہمارے رب! تو ہی غالب آنے والاحکمت والا ہے۔“ یہ دعائیں قرآن سے ماخوذاور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی معمول بہا دعائیں ہیں ۔ ان کا عامل خداوند کریم کی رحمت سے کبھی محروم نہیں رہتا۔ آپ بھی یقین کامل اور جذبہ صادق سے سرشار ہوکر ان کو اپنا معمول بنائیں ۔ ان شاء اللہ العزیز فتح و نصرت کو اپنے قریب پائیں گے اور دشمن کو خائب و خاسر دیکھیں گے ﴿رَبَّنَا لاَ تُؤاخِذْنَا إنْ نَّسِيْنَا اَوْ اَخْطَأنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إصْرًا کَمَا حَمَلْتَهُ عَلَی الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَالاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلاَنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِيْنَ﴾ (البقرة: ۲۸۶) ”اے ہمارے ربّ! اگر ہم بھول جائیں یاغلطی کا ارتکاب کربیٹھیں تو ہم سے مؤاخذہ نہ فرما۔ اے ہمارے پروردگار! ہم پر کوئی ایسا شدید بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا۔ اے ہمارے ربّ! ہم سے وہ چیز نہ اٹھوا جس کے اٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں ہے ۔ ہمیں معاف کر ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم و کرم کی نظر ڈال۔ صرف تو ہی ہمارا مددگار ہے۔ لہذا کفار پر ہمیں فتح و نصرت عطا فرما۔“