کتاب: محدث شمارہ 255 - صفحہ 40
لئے اللہ کی توفیق اور مدد سے باعث ِفرحت و سرور ہوتی ہے۔ موٴمن خود بخود اس فرحت اور سکون کو اپنے دل میں محسوس کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یوں خبر دی ہے:
للصائم فرحتان إذا أفطر فرح بفطره وإذا لقی ربه فرح بصومه(مسلم)
”روزہ دار کو دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ، ایک اس وقت جب وہ روزہ افطار کرتاہے اور ایک اس وقت جب وہ اپنے ربّ سے ملاقی ہوگا تو روزہ کی وجہ سے فرحت و انبساط محسوس کرے گا۔ “
فرمانِ الٰہی ہے:
﴿قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَبِرَحْمَتِه فَبِذٰلِکَ فَلْيَفْرَحُوْا هُوْ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ﴾ (یونس:۵۸)
”اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ لوگوں کو بس اللہ کے اس انعام او ررحمت پر خوش ہوجانا چاہئے، وہ اس (دنیا) سے بدرجہا بہتر ہے جس کو یہ جمع کررہے ہیں ۔“
اس میں ان بے شمار گمراہ کن تصورات اور غلط نظریات کی تصحیح کردی گئی ہے جو دنیوی سازوسامان میسر آنے پر خوش ہوتے ہیں اور اس کے چھن جانے پر غمگین ہوجاتے ہیں ۔
(۸) روزہ، روزہ دار کے دل میں اجتماعیت کے تصور کومستحکم کرتا ہے، کیونکہ چہار سو عالم میں بسنے والے مسلمان ایک ہی مہینہ میں روزہ رکھتے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ خیر روزہ کے سبب سے ہے۔
ماہِ رمضان نسل ورنگ کے اختلاف کے باوجود پورے عالم میں بسنے والے مسلمان بھائیوں کو اس عبادت میں شریک کرلیتا ہے جس سے مسلمانوں کے اندر وحدتِ ملت کا شعور مزید مستحکم ہوجاتا ہے اور وحدة المسلمین کے شعور کا پروان چڑھنا تربیت ِمعاشرہ کا انتہائی اہم پہلو ہے۔ جس سے مسلمانوں کے درمیان انفرادی اور اجتماعی سطح پر تعلقات اور روابط مضبوط بنیادوں پر استوار ہوتے ہیں ۔
روزہ او رامراضِ جلد
ماہرامراض جلد ڈاکٹر محمد الظواہری کہتے ہیں :
”ماہِ رمضان کی سخاوت جلدی امراض کو بھی شامل ہے، کیونکہ بعض جلدی بیماریاں روزہ کی وجہ سے ٹھیک ہورہی ہیں ۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ غذا اور انسان کو جلدی بیماریاں کے لاحق ہونے کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے۔ وہ اس طرح کہ ایک مدت تک کھانے او رپینے سے رک جانے کی وجہ سے جسم میں پانی او رخون کی مقدارکم پڑ جاتی ہے جس سے جلد بھی متاثر ہوتی ہے اور اس میں بھی خون اور پانی کی مقدار قدرے کم ہوجاتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ امراضِ معدہ کے خلاف جلد کی قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اور امراضِ معدہ کے علاج کے سلسلے میں جلد کی قوتِ مدافعت ہی دراصل وہ بنیادی فیکٹر ہے جس پر یہ اعتماد کیا جاسکتاہے کہ اب مریض جلد صحت یابی سے ہمکنار ہوجائے گا۔“
روزہ سے متعلق بعض طبی مسائل
(۱) دانت اکھڑ جانے یا داڑھ نکلوانے کی وجہ سے جاری ہونے والا خون، اسی طرح نکسیر سے روزہ