کتاب: محدث شمارہ 255 - صفحہ 4
کہ امریکہ کو لازماً افغانستان میں گوریلا جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگرچہ افغانستان میں شمالی اتحاد کی فوجی پیش رفت تیزی سے جاری ہے، لیکن میں یہ دعوے سے کہتا ہوں کہ جنگ طویل عرصہ تک جاری رہے گی۔(۱۵/ نومبر: نوائے وقت)
امریکی وزیر دفاع رمز فیلڈ نے اعتراف کیا
”طالبان نے ہتھیار نہیں ڈالے، وہ پیچھے ہٹ کرمنصوبہ بندی کررہے ہیں “ (پاکستان:۱۴ /نومبر)
شمالی اتحاد اور امریکی فریب
شمالی اتحاد کی افواج کا کابل پر قبضہ طالبان کے کابل خالی کرنے کے واقعہ سے زیادہ حیرت انگیز ہے۔ ابھی تک امریکہ مشرف حکومت کو یقین دہانی کراتا آیا تھا کہ کابل کو اس وقت تک ’اوپن سٹی‘ رکھا جائے گا جب تک کہ اقوامِ متحدہ کی زیرنگرانی افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔ ۱۰/ نومبر کو جنرل پرویز مشرف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران حکومت ِپاکستان کی اس تشویش کا بار بار ذکر کیا جو اسے شمالی اتحاد کی برسراقتدار آنے پر ہے۔ ۱۱/نومبر کو صدر بش اور جنرل مشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر بش نے ایک دفعہ پھر یقین دہانی کرائی کہ شمالی اتحاد کابل میں داخل نہیں ہوگا۔
۱۲/نومبر کو وطن واپس آتے ہوئے جنرل مشرف اپنے فکری مرشد اتاترک( کے ملک میں رُکے۔ استنبول میں ترک وزیراعظم بلند ایجوت کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران انہوں نے ایک دفعہ پھر مطالبہ کیاکہ کابل میں اقوام متحدہ یا اسلامی ممالک کی امن فوج تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں نسلی فسادات روکنے کے لئے شہر کو غیر فوجی علاقہ رکھنا بہت ضروری ہے، یہاں اقوامِ متحدہ کی چھتری ہونی چاہئے۔ (نوائے وقت: ۱۳/نومبر)
جنرل مشرف ابھی رستے میں ہی تھے اور ان کے بیانات کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ شمالی اتحاد کی افواج ’فاتحانہ‘ طور پر کابل میں داخل ہوچکی تھیں ۔ امریکی صدر جنہوں نے جنرل پرویز مشرف کو دو روز قبل یقین دہائی کرائی تھی،نے فوراً پینتر بدلا، انہوں نے کہا:”کابل پر شمالی اتحاد کے قبضہ سے خوشی ہوئی۔ افغان عوام آزاد ہوگئے، افغان عورتوں کو برقعہ سے نجات مل گئی۔“ (نوائے وقت: ۱۴/ نومبر)
امریکی وزیر دفاع رمز فیلڈ نے بیان دیا: ”شمالی اتحاد والوں کو افغانستان پر حکومت کا پورا حق ہے۔“ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ کلارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا:
”شمالی اتحاد نے امریکہ کی مدد سے ایڈوانس کیا“ (پاکستان: ۱۴/ نومبر)
حکومت ِپاکستان محض احتجاج کرتی رہ گئی:”کابل پر شمالی اتحاد کا قبضہ قابل قبول نہیں ۔وسیع البنیاد
[1] محدث جنوری ۲۰۰۰ء اور مئی ۲۰۰۰ء کے مقالات ’’ پرویز مشرف ، اتاترک اور اسلام ‘‘ کا مطالعہ کریں ۔ ادارہ