کتاب: محدث شمارہ 254 - صفحہ 39
اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا اور اس کو غریب حسن کہا ہے۔ بعض اہل علم نے اس حدیث کا یہ معنی بیان کیا کہ شہادت کی بنا پر اگر تمام مسلمان یا ان کی اکثریت روٴیت ِہلال کے فیصلہ پرمتفق ہوجائے تو باقی لوگوں کو ان کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے، وہ ان کے ساتھ ہی روزہ رکھیں ، اور ساتھ نمازِعید ادا کریں ۔ محمد بن حسن شیبانی نے بھی اس حدیث کا یہی معنی بیان کیا ہے کہ روٴیت ِہلال کے بارے میں منفرد آدمی جماعت کے تابع ہے۔ (تحفة الاحوذی) شیخ الاسلام سے مسئلہ پوچھا گیا کہ ایک شخص اکیلا چاند دیکھتا ہے کیا وہ اپنی روٴیت کی بنا پر روزہ رکھے اور افطار کرے یا لوگوں کے ساتھ روزہ اور عید ادا کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس بارے میں تین قول ہیں : ایک قول یہ ہے کہ وہ روزہ رکھے اور افطار کرے مگر پوشیدہ کرے، یہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کامذہب ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ روزہ رکھے اور نمازِ عید ادا نہ کرے، یہ مذہب امام احمد رحمۃ اللہ علیہ ، مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ تیسرا قول یہ ہے کہ روزہ بھی لوگوں کے ساتھ رکھے اور نمازِ عید بھی لوگوں کے ساتھ پڑھے۔ شیخ الاسلام نے تیسرے قول کو الصوم یوم تصومون والی حدیث کی روشنی میں ترجیح دی ہے کہ روزہ وہی ہے جس دن تم روزہ رکھتے ہو۔ افطار اور قربانی بھی وہی ہے جس دن تم افطا راور قربانی کرتے ہو۔ شیخ الاسلام نے اسی حدیث سے استدلال کیا ہے کہ شہادت ملنے پر تمام مسلمانوں کو روزہ اور نمازِ عید ادا کرنی چاہئے۔ (فتاویٰ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ : ج۲۵، ص۱۱۴) شوافع میں سے بعض ائمہ کا یہ قول ہے کہ جو بلاد ایک دوسرے کے قریب ہیں ، ان میں سے ایک اہل بلد کی روٴیت دوسرے بلد کیلئے کافی ہوجائے گی۔ اگر ان میں بُعد ہے تو اس صورت میں دو قول ہیں : ایک قول یہ ہے کہ ایسے بلاد میں سے ایک اہل بلد کی روٴیت دوسرے بلد کے لئے لازم نہیں ۔ دوسرا قول وہ ہے جوابوطیب اور ائمہ کی ایک جماعت کا ہے کہ جو بلاد ایک دوسرے سے دور ہیں ، ان میں سے ایک اہل بلد کی روٴیت دوسرے بلد کیلئے کافی ہے۔یہ قول امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ہے۔ بُعد کی تعریف بُعد کی تعریف کیا ہے، اس میں بھی ائمہ کے کئی اقوال ہیں ۔ بعض نے مطالع کے اختلاف کو بُعد کی بنیاد قرار دیا ہے یعنی جن بلاد کے مطالع میں اختلا ف ہے، وہ ایک دوسرے سے دور شمار ہوں گے۔ عراقی علما کے نزدیک بُعد کی یہ تعریف بھی قابل اعتماد ہے۔ امام