کتاب: محدث شمارہ 253 - صفحہ 54
کچھ بھی ہم کررہے ہیں وہ اسلام کے عین مطابق ہے اور اس میں حق کی بالادستی ہے۔ ۱۲۔ جہاں ملک کے مفاد یا نقصان کا سوال ہو، اس میں حکمت اور دانش مندی سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر جرأت اور بزدلی کا سوال نہیں ہے۔ ہم سب دلیر ہیں ، ایسے موقع پر میرا پہلا رسپانس، (جواب) جارحانہ ہوتا ہے۔ لیکن بغیر سوچ کے دلیری بے وقوفی ہوتی ہے۔ قرآنِ مجید میں ہے: ”جس کو حکمت ملی، اس کو بہت بڑی نعمت ملی“ ۱۳۔ اپنے آپ کو نقصان سے بچانا ہے، ملک کے وقار کو بلند کرنا ہے۔ سب سے پہلے پاکستان، باقی ہر شے اس کے بعد ہے۔ ۱۴۔ صلح حدیبیہ کا سبق یہ ہے کہ جب بحران کی صورتحال ہو تو جذباتیت کی بجائے حکمت کا راستہ بہتر ہوتا ہے۔ ایمان کی کمزوری یا بزدلی کا سوال نہیں ہے۔ پاکستان کے لئے تو جان حاضر ہے۔ ویسے بھی شریعت کی رو سے کہا جاتا ہے کہ اگر دو مصیبتوں کا ایک وقت سامنا ہو اور ان میں سے ایک کو چننا ہو تو چھوٹی مصیبت کا راستہ لینا بہتر ہوتا ہے۔ ۱۵۔ ہمارے کچھ ساتھیوں کو افغانستان کی بڑی فکر لگی ہوئی ہے، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اور میری حکومت کو ان سے کہیں زیادہ فکر ہے، طالبان کی اور افغانستان کی۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس سنگین صورت حال سے کسی طریقے سے نکلا جائے جس میں افغانستان کا اورطالبان کانقصان نہ ہو۔ ۱۶۔ ہم امریکہ سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ تحمل اور توازن کامظاہرہ کریں ۔ ہم ان سے اسامہ بن لادن کے سلسلہ میں جو بھی ثبوت ہیں ، مانگ رہے ہیں ۔ ۱۷۔ مجھے معلوم ہے کہ عوام کی بھاری اکثریت ہمارے فیصلوں کے حق میں ہے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جواس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی ایجنڈا اور پارٹی ایجنڈا کو آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں ۔ وہ ایک فساد پھیلانا اورملک کو نقصان پہنچانا چاہ رہے ہیں ۔ یہ کوئی وجہ نہیں کہ ایک اقلیت ، اکثریت کو یرغمال بنا رکھے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کو ناکام بنا دیں ۔ ۱۸۔ میرے ہم وطنو! آپ سب مجھ پر بھروسہ کریں ، جس طریقہ سے آپ نے میرے آگرہ جاتے ہوئے بھروسہ کیا تھا۔ میں نے پاکستان کے وقار کا سودا نہیں کیا۔ ان شاء اللہ اب بھی اس موقع پر آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ ردّ عمل جنرل پرویز مشرف کے خطاب کے بارے میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ کئی افراد کی طرف سے اسے حقیقت شناسی کا عین مظہر، حکمت و تدبر کا آئینہ دار اورپاکستان کے مفادات کے تحفظ کی قابل تحسین