کتاب: محدث شمارہ 253 - صفحہ 112
دینے کے لئے جو مواقع فراہم کئے ہیں ، ان کابلاخیز سیلاب جرائم کے آگے باندھے گئے تمام بند توڑ کرپوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ اس طرح الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے انقلاب نے بھی جرائم کی دنیا میں ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ خدا جانے اس طوفان کا دائرہ کار کس قدر مزید وسیع ہوگا اور کب یہ طوفان تھمے گا !! لمحہ فکریہ یہ تھا مغربی اقوام کی خوفناک صورتحال کا مختصر خاکہ جو میں نے آپ کے سامنے پیش کردیا کہ پورا مغرب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے۔امراضِ خبیثہ کی کثرت ان کی موت کا سامان کررہی ہے۔ اعصابی اور نفسیاتی تشنج نے انہیں ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنا دیا ہے۔ یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ ان اقوام نے اللہ کی اطاعت کا حلقہ اپنی گردن سے اتار پھینکا اور اللہ کے قانون سے بغاوت کی روش اختیار کی۔ اللہ کے قانون کے مقابلے میں اپنا خود ساختہ نظام او رقانون وضع کیا۔ لیکن ستم یہ کہ آج کے مغربی دانشور اور مغرب زدہ طبقہ شریعت ِالٰہیہ اور اللہ کے قانون کو انسان کے اس خود ساختہ قانون، جس نے انسانی زندگی کو جہنم زار بنا دیا ہے،کے سامنے پیش کرنے پراصرار کررہاہے اور اس میں تبدیلی اور اصلاح کا آوازہ بلند کر رہا ہے تاکہ وہ اس کو بھی تراش تراش کر انسانی قوانین کے سانچے میں ڈھال دیں ۔عظیم و رحیم ذات جل جلالہ کا فرمان کتنا سچا ہے : ﴿يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيَبُيِّنَ لَکُمْ وَيَهْدِيَکُمْ سُنَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَيَتُوْبَ عَلَيْکُمْ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَکِيْمٌ وَاللّٰهُ يُرِيْدُ أَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْکُمْ وَيُرِيْدُ الَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوَاتِ اَنْ تَمِيْلُوْا مَيْلاً عَظِيْمًا يُرِيْدُ اللّٰهُ أَنْ يُّخَفِّفَ عَنْکُمْ وَخُلِقَ الإْنْسَانُ ضَعِيْفًا﴾ (النساء:۲۶ تا۲۸) ”اللہ چاہتا ہے کہ تم پر ان (کامیاب) لوگوں کی راہ کھول دے جو تم سے پہلے گزرچکے ہیں اور انہی کے طریقہ پر تمہیں چلائے اورتم پر اپنی نظر رحمت کرے۔ اللہ (تمہاری مصلحتوں ) کاجاننے والا اور اپنے (تمام احکام میں ) حکمت رکھنے والا ہے۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی کرے (اور تم ان برائیوں سے تائب ہوجاؤ جن میں وہ مبتلا تھے) لیکن جو لوگ احکامِ حق کی جگہ نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ تم راہِ اعتدال سے ہٹ کر بہت دور جا پڑو۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے نرمی اور آسانی چاہتا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ انسان طبیعت کا کمزور پیدا کیا گیا ہے۔“ ٭ اسی موضوع کے دیگر پہلوؤں کے مطالعے کے لئے ٭ (۱) اسلام ، انسانی حقوق او رمغرب …از امام کعبہ شیخ صالح بن حمید(مترجم اسلم صدیق )مارچ ۲۰۰۱ء (۲) اُمّ الحقوق (انسانی حقوق کے اصولی مباحث) … از محمد عطاء اللہ صدیقی شمارئہ جون ۲۰۰۰ء