کتاب: محدث شمارہ 252 - صفحہ 100
اس کے خلاصے کواحاطہ تحریر میں لائیں ۔ اس ابتدائی مشق کے بعد بڑی کتابوں سے استفادہ کرنے کی بہتر صلاحیت پیدا ہوگی۔ یہ کام عطاء اللہ صدیقی صاحب اور قاری محمد ابراہیم میر محمدی صاحب کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاس میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔ کمپیوٹر کلاس دور حاضر میں عصری تقاضوں سے انحراف کوئی قابل قدر بات نہیں ہے۔ اس وقت کمپیوٹر اپنی اہمیت تسلیم کروا چکا ہے اور دنیا کے ہر شعبہ میں چھاتا چلا جارہا ہے۔ ان حالات میں دینی ادارے اس سے استغنا نہیں برت سکتے او رلامحالہ طور پر دینی میدان میں بھی اس کے اثرات واضح ہیں ۔ جامعہ نے اپنے طلباء کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم کا اہتمام کیا ہے اور اب تو محدث بھی انٹرنیٹ پر آچکا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کمپیوٹر کی کلاس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں جامعہ کے طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ شعبہ عصری علوم جامعہ لاہور الاسلامیہ خالصتاً ایک دینی ادارہ ہے۔ جو دینی علوم کی تعلیم و ترویج کے لئے مختص ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء اور علماء کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے عصری علوم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تاکہ حاملین علم نبوت کے ذہنوں میں کسی طرح کا احساس کمتری پیدا نہ ہو او رطبقاتی نظام تعلیم کی تقسیم کی بدولت علم کے کسی بھی میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہ رہیں ۔ جامعہ میں کلاس ششم سے لے کر بی۔ اے تک کی تعلیم کا باقاعدہ انتظام موجود ہے۔ جس کے تحت طلباء ہر سال بورڈ او ریونیورسٹی کے امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ ۲۹۔ اگست ۲۰۰۱ء کو بی۔ اے ۲۰۰۱ء کے رزلٹ کا اعلان ہوا۔ اس سال جامعہ کے دس طلبہ نے اس میں حصہ لیا۔ اور نہایت مسرت کی بات ہے کہ آٹھ طلباء اس امتحان میں کامیاب ہوئے اور دو طلبہ کی ایک ایک مضمون میں کمپارٹ ہے۔ اس طرح جامعہ کے طلباء کی کامیابی کا تناسب ۸۰ فیصد رہا۔ ان میں سے ۵۰ فیصد نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ کامیابی کا یہ تناسب کم ہی اداروں کو حاصل ہوا ہوگا۔ بلکہ ۱۳ کالج ایسے ہیں جن کا رزلٹ صفر رہا۔ ایسے میں ایک دینی ادارے کا عصر علوم میں اتنا اچھا رزلٹ یقینا ایک خوش آئند بات ہے اور جامعہ کے طلباء اور اساتذہ کی محنت کا عکاس ہے۔ کامیاب ہونے والے طلباء کا رزلٹ حسب ذیل ہے: نام رول نمبر حاصل کردہ نمبر محمد اکرم شاہد ۴۷۳۴۶ ۵۴۸ سیف اللہ ۴۷۳۴۱ ۵۲۸ طیب نذیر ۴۸۱۴۴ ۵۲۶ حماد فاروق ۴۴۵۲۹ ۴۸۷ مرزا عمران حیدر ۴۶۵۵۸ ۴۷۷ حافظ محمدا کرم ۴۷۳۳۹ ۴۷۰ عبدالرحمن عابد ۴۸۱۳۸ ۴۶۵ کلیم اللہ ۴۸۱۴۰ ۴۵۹