کتاب: محدث شمارہ 25 - صفحہ 45
ہماری خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں قومی سطح پر غور و خوض کے بعد ان اس مسئلہ کو بین الاسلامی اور پھر بین الاقوامی سطح پر بھی اُٹھایا جائے۔ چنانچہ ہماری کوشش ہے کہ مجوزہ ’’آل پاکستان کشمیر کانفرنس‘‘ کے انعقاد کے بعد مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ایک بین الاسلامی اور پھر اس کے بعد ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے، لیکن ظاہر ہے کہ اس کے لئے ابتداءً یہ ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں قومی سطح پر کوئی لائحہ عمل اختیار کر لیا جائے اور پھر اس کی روشنی میں مجوزہ بین الاسلامی اور بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔
احادیث
عبد الرحمٰن عاجزؔ مالیر کوٹلوی
سردارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تقاریر۔ احادیث افعالِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی تصاویر۔ احادیث
یہ رنگِ تقدس ہے نہ یہ بوئے طہارت ہیں غیرتِ صد وادیٔ کشمیر ۔ احادیث
ہیں کانِ نبی کے در شہوارِ معانی! کس طرح نہ ہوں معدنِ توقیر۔ احادیث
یوں محو نہ ہوں گے یہ نقوش آج کسی سے لوحِ دلِ مومن پہ ہیں تحریر۔ احادیث
ہیں جسم کے امراض کی تو لاکھ دوائیں بیماریٔ دل کی فقط اکسیر۔ احادیث
جیسے شبِ تاریک میں روشن مہِ انور یوں کفر میں ہیں چشمۂ تنویر۔ احادیث
مشرک سے ہو تکرار کہ ملحد سے لڑائی ہیں عالمِ دیں کے لئے شمشیر۔ احادیث
بنیادِ احادیث ہیں قرآن کی آیات قرآن کی آیات کی تفسیر۔ احادیث
جو شدتِ سختی سے ہو پتھر کا کلیجہ، اس دل کے لئے نشترِ تاثیر۔ احادیث
اخلاق سے تعبیر ہے انسان کا کردار انسان کے کردار کی تعمیر۔ احادیث
اوروں کا اثاثہ ہے زر و مال و جواہر
ہیں عاجزؔ خوش بخت کی جاگیر۔ احادیث