کتاب: محدث شمارہ 25 - صفحہ 35
الشمس، رواه مسلم (مشكوٰة ص ۲۰۰) یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سبحان اللہ والحمد للہ ولا اله الا اللہ واللہ اکبر کہوں تو مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔ تیسری حدیث میں ہے: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افضل الکلام اربع اور ایک روایت میں ہے: احب الکلام الی اللہ اربع سبحان اللہ والحمد للہ ولا اله الا اللہ واللہ اکبر۔ رواہ مسلم (مشکوٰۃ ص ۲۰۰) یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب کاموں سے افضل میرے لئے سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہنا ہے اور دوسری روایت میں ہے: سب کلاموں سے اللہ کو زیادہ محبوب چار کلمے ہیں۔ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر۔ اس کو مسلم نے روایت کیا۔ اسی طرح جب موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے دعا کہ کہ یا اللہ مجھے کوئی ورد بتایا جائے جو میں کیا کروں: فقال یموسیٰ قل لا الٰه الا الله فقال يا رب كل عبادك يقول ھٰذا انما اريد شيئا تخصني به الحديث وفي اخره لمالت بھن لا الٰه الا الله رواه في شرح السنة (مشكوٰة ص ۲۰۱) تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے موسیٰ! لا الٰہ الا اللہ پڑھا کر، موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا یا اللہ یہ تو سب لوگ پڑھتے ہیں۔ میں تو کوئی خاص وظیفہ چاہتا ہوں، تو اللہ نے فرمایا اے موسیٰ! اگر ساتوں آسمان اور ان کی آبادی، میری ذات کے علاوہ، اور ساتوں زمینیں ترازو میں ایک طرف رکھ دیئے جائیں اور لا الٰہ الّا اللہ دوسری طرف رکھ دیا جائے تو ان سب پر لا الٰہ الّا اللہ غالب آجائے۔ غرض ان سب حدیثوں میں اور ان کے علاوہ ورد کی سب حدیثوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ورد کے لئے صرف لا الٰہ الا اللہ ارشاد فرمایا ہے۔ میری نظر سے کوئی ایسی حدیث نہیں گزری جس میں ورد کے لئے لا الٰہ الّا اللہ کے ساتھ ’’محمد رسول اللہ‘‘ یا ’’انی رسول اللہ‘‘