کتاب: محدث شمارہ 248 - صفحہ 2
کتاب: محدث شمارہ 248
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
ترجمہ:
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
فکرونظر
عیسائی پادری کی توہین آمیز جسارت!
سیالکوٹ کے ایک پادری ولیم مسیح نے حال ہی میں ایک پمفلٹ نما اشتہار شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے: ”مسلمانو! جواب دو۔‘‘ اس حد درجہ اشتعال انگیز اور توہین آمیز پمفلٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں بے حد نازیبا کلمات ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کوبلا استثنا ’چمار سے بھی زیادہ ذلیل‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس پمفلٹ میں چند مسلمان علما کی کتابوں سے بعض جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر نقل کئے گئے ہیں او رانہیں گستاخانہ جسارتوں کی تائید میں پیش کیا گیاہے۔
پمفلٹ میں من جملہ دیگر گستاخانہ کلمات کے لکھا گیا ہے (نقل کفر، کفر نباشد) :
” مسلمانو! جب تمہارے نبی مر کر مٹی میں مل گئے۔ جب تمہارے نبی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ جب تمہارے نبی کا علم بچوں اور پاگلوں جیسا ہے (نعوذ باللہ) تو ہم تمہیں دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے عیسیٰ کاکلمہ پڑھو کیونکہ تمہارے مسلمانوں کے قرآن سے ثابت ہے کہ ہمارے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمانوں پر زندہ موجود ہیں اور ہمارے عیسیٰ مسیح اندھوں کو بینائی بخشتے، کوڑھیوں کو تندرستی بخشتے، مردوں کو زندہ کرتے تھے اور ہمارے نبی عیسیٰ مسیح نے اپنی ماں کی گود میں اپنے نبی ہونے اور کتاب ملنے کا بتایا اور اپنی ماں کی پاک دامنی کا اعلان فرمایا او رہمارے نبی عیسیٰ مسیح ہر پوشیدہ بات کا علم رکھتے تھے۔
اس لئے آؤ اے مسلمانو! ہمارے نبی عیسیٰ مسیح کا کلمہ پڑھو جو زندہ بااختیار اور علم والے ہیں ۔ ورنہ مردہ بے اختیار بے علم نبی پر تمہارا ایمان رکھنا بے سود ہے اور تم کافر ہی رہو گے۔ (استغفراللہ) … مسلمان چھوٹا ہو یا بڑا، ربّ کے نزدیک چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے۔“ (
راقم الحروف کے علم کے مطابق اس شرانگیزی اور انتہا درجہ کی دل آزاری پر مبنی اشتہار کے متعلق نہ تو کسی معروف قومی روزنامے میں اب تک کوئی خبر شائع ہوئی ہے ، نہ ہی سیالکوٹ یا قریبی علاقوں کے مسلمانوں کی جانب سے اس توہین رسالت پر مبنی اِقدام کی مذمت میں کوئی بیان شائع ہوا ہے، گستاخ پادری ولیم مسیح کے خلاف ’توہین رسالت‘ کے قانون کے تحت مقدمہ کے اندراج کا معاملہ تو بعید از قیاس ہے کیونکہ اس صورت میں این جی اوز نے طوفانِ بدتمیزی ضرور کھڑا کیا ہوتا!!
اسلام دشمن این جی اوز آئے دن واویلا کرتی رہتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی
[1] یہ اشتہار ماہنامہ المذاہب کے مئی ۲۰۰۱ء کے شمارہ میں شائع ہوا ہے جسے ایک مسلمان خاتون نے بھجوایا تھا۔