کتاب: محدث شمارہ 248 - صفحہ 18
۵۔ دایاں ہاتھ لکھنے میں مصروف ہو، وقت کی تنگی ہو ، کوئی گرم مشروب مثلاً چائے وغیرہ بھی پینی ہو تو کیا یہ امر مجبوری بائیں ہاتھ سے مدد لی جاسکتی ہے؟ ۶۔ ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ کھجور کو سالم ہی منہ میں ڈال لو، توڑ کر نہ کھاؤ …یہ مسئلہ کیسا ہے؟ ۷۔ دائمی مسافر قرآنِ کریم کو اپنی جیب میں رکھ سکتا ہے لیکن اگرسفر میں پیشاب وغیرہ کی حاجت پیش آجائے اور جیب سے نکال کر رکھنے کی کوئی صورت نہ ہو تو پھر کیا کرے یا اضطرار میں جیب سے نکالنا یاد ہی نہ رہے؟ ۸۔ دو آدمی باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں اور تشہد میں بیٹھے ہیں ۔ ان کے ساتھ تیسرا آدمی جماعت میں شامل ہونا چاہئے تو وہ کس طرح شامل ہو، کیا تشہد میں بیٹھے ہوؤں میں سے کسی کو اٹھائے؟ ۹۔ قنوتِ نازلہ اگر قیام میں بھول جائے تو کیا تشہد میں پڑھ لی جائے؟ ۱۰۔ عورت کو مہندی کس طرح لگانی چاہئے، پورا ہاتھ رنگ لے یا پھول بوٹے بنائے۔ علامہ وحیدالرزمان نے لغاتِ حدیث کی کتاب ’د‘ ص۶۴ پرام المومنین زینب رضی اللہ عنہا سے ایک قول نقل کیا ہے۔ صحیح صورت حال واضح کریں ؟ ۱۱۔ گھنی داڑھی والے کو خلال کس طرح کرنا چاہئے جب کہ جلد تک پانی پہنچانا مشکل امر معلوم ہو؟ ۱۲۔ آدمی نماز میں سورہٴ فاتحہ پڑھنے کے بعدبھول گیا ، سمجھاکہ ابھی نہیں پڑھی اور د وبارہ پڑھتے ہوئے یاد آجائے کہ میں نے تو پہلے بھی پڑھ لی تھی۔ کیا اب بعد والی فاتحہ قرات کو کفایت کرجائے گی؟ (عبدالرزاق اختر،رحیم یار خان) جواب : ۱۔ اس قسم کے لوگوں سے کتاب و سنت پر مضبوطی سے عمل کرنے کا عہد لے کر پھر ہی فتویٰ دینا چاہئے۔ بہر حال دل کے بھیدوں کو جاننے والا اللہ تعالیٰ ہے۔ ۲۔ أمر بالمعروف والنہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرے تو شرکت میں کوئی حرج نہیں ، بشرطیکہ بذاتِ خود ان کے شرکیہ امور اور بدعات سے اجتناب کرے۔ اگر دینی فرض ادا نہیں کرسکتا تو پھر شریک نہیں ہونا چاہئے۔ ۳۔ رکوع اور سجود میں منصوص دعائیں ، تسبیحات وغیرہ ہی پڑھنی چاہئیں ۔ ۴۔ سجدہ تلاوت صرف ایک ہے، صرف مسنون دعا ہی پڑھنی چاہئے، جس کے اَلفاظ یوں ہیں : اَللّٰهُمَّ اکْتُبْ لِیْ بِهَا عِنْدَکَ أَجْرًا وَضَعْ عَنْهُ بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا عِنَدَکَ زُخْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنَّی وَ کَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِکَ ( ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ وغیرہ) روایت ہذا شواہد کی بنا پر حسن درجہ کی ہے۔اور دوسری دعا سجدوجھی للذی خلقہ اس کا سجدہ نماز میں پڑھنا تو ثابت ہے