کتاب: محدث شمارہ 246 - صفحہ 90
صدی میں عیسائیت کا پرچار کرنے والی ایک عالمی تنظیم نے امدادی سرگرمیوں پر ۱۴۵ بلین ڈالر سالانہ کے حساب سے خرچ کئے اور ۴۱ ملین مشنری عیسائیت کی تبلیغ میں مصروفِ کار ہیں ۔ بڑی بڑی ۱۳ ہزار لائبریریاں کام کر رہی ہیں ۔ ہر سال مختلف زبانوں میں ۲۲ ہزار پمفلٹ شائع کئے جاتے ہیں ۔ صرف ایک سال کے اندر کتابوں کے ۴ بلین نسخے تقسیم کئے گئے۔ ۱۸۰۰ ٹی وی چینل دنیا کے کونے کونے میں عیسائیت کا پیغام پہنچا رہے ہیں ۔ کلیسا کی عیسائی تنظیمیں ۳ ملین کمپیوٹر استعمال کر رہی ہیں اورکمپیوٹر کے عیسائی ماہرین کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہ وہ ایک جدید قسم کا مسیحی لشکر ہے۔ ۱۹۸۵ء میں ایشیا اور افریقہ میں مغربی عیسائی مشنریوں کی تعداد ۴ ملین تھی جبکہ مغرب میں ۳۵۰۰ عیسائی تنظیمیں تبلیغ میں مصروفِ عمل ہیں ۔ ان تنظیموں میں کام کرنے والے مشنریوں کی تعداد ۳۵ ملین ہے اور مغرب اس مشن پر کثیر سرمایہ صرف کر رہا ہے۔انٹرنیشنل کرسچین انسائیکلوپیڈیا کا مقالہ نگارڈیوڈ وارمن لکھتا ہے کہ ”عیسائی مشنریوں نے صرف سال ۱۹۷۰ کے دوران دنیا بھر میں ۷۰ بلین ڈالر خرچ کئے اور سال ۱۹۸۰ء کے دوران ۱۰۰ بلین ڈالر خرچ کئے گئے۔ اس کے بعد سال ۱۹۸۵ء کے لئے ۱۲۷ بلین ڈالر مختص کئے گئے اور اس بڑھتی ہوئی اِمدادی سرگرمیوں کے پیش نظر اس فنڈ کی مقدار ۲۰۰ بلین ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔ “ ۱۹۹۹ء کے اَعداد و شمار کے مطابق عیسائیت کے بارے میں رپورٹ عیسائی مشنوں کے اعداد وشمار سال1970ء سال 1999ء سال 2025ء ارٹوڈکس فرقہ کی تعداد 47,520,000 74,500,000 110,000,000 پروٹسٹنٹ فرقہ کی تعداد 147,369,000 222,120,000 271,755,000 کیتھولک فرقہ کی تعداد 233,800,000 321,358,000 461,808,000 افریقہ میں عیسائیوں کی تعداد 671,441,000 1,040,018,0 1,376,282,000 سمندرپار مشنریوں کی تعداد 120,257,000 333,368,000 668,142,000 ملکی مشنریوں کی تعداد 240,000 415,000 550,000 چرچوں کے فنڈز کی مقدار 70 بلین ڈالر 1,489 بلین ڈالر 26 بلین ڈالر امریکی عیسائیت پرلکھی جانے والی کتب 17,100 24,800 70,000 عیسائیت کے پرچار میں شائع ہونیوالے رسائل 23,000 33,700 100,000 شائع ہونے والی اناجیل کی تعداد 251 ملین 2,149,341,000 4,430,000,000 عیسائیت کی تبلیغ کرنے والے ریڈیواسٹیشن اور ٹی وی چینل 1,230 3,770 10,000 دنیا بھر میں عیسائیت کے فروغ کے لئے بننے والے منصوبہ جات کی تعداد 510 1,340 3,000