کتاب: محدث شمارہ 246 - صفحہ 70
درندگی، دہشت گردی اور فساد فی الارض کا قلع قمع کرنا تھا۔ ہر وہ شخص جو ضمیر کی آواز رکھتا ہے، جس کا دل اور دماغ تعصب سے اندھا نہیں ہوا، وہ پیغمبر اسلام کی قائم کی ہوئی اس عظیم انقلابی اور اصلاحی روایت میں پیغمبر اسلام کے مقدس مشن کو بڑی آسانی سے دیکھ سکتا ہے۔ ۵۔ جنگوں میں ہلاکت کے اعدادوشمار رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سالہ مدنی زندگی میں سات جنگیں لڑیں جن میں طرفین سے کام آنے والے افراد کی تعداد درج ذیل ہے : غزوہ/سریہ مسلمانوں کا نقصان دشمن کا نقصان اسیر زخمی شہید اسیر زخمی مقتول ۱۔ غزوہ بدر … … ۲۲ ۷۰ … ۷۰ ۲۔ غزوہ اَحد … ۴۰ ۷۰ … … ۳۰ ۳۔ غزوہ اَحزاب … … ۶ … … ۱۰ ۴۔ غزوہ خیبر … ۵۰ ۱۸ … … ۹۳ ۵۔ سریہٴ موتہ … … ۱۲ … … نامعلوم ۶۔ غزوہ مکہ … … ۲ … … ۱۲[1]