کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 68
’مروہ‘ کی طرف روانہ ہوجائیں ، راستے میں دو سبز نشانوں کے درمیان دوڑیں ، البتہ عورتیں اور ان کے ساتھ جانے والے مرد نہیں دوڑیں گے۔ پھر عام رفتار میں چلتے ہوئے ’مروہ‘ پر پہنچیں ، یہاں پہنچ کر ایک چکر پورا ہوجائے گا، اب یہاں بھی وہی کریں جو آ پ نے صفا پر کیا تھا، پھر واپس ’صفا‘ کی طرف آئیں ، راستے میں دو سبز نشانوں کے درمیان دوڑیں ، صفا پر پہنچ کر دوسرا چکر مکمل ہوجائے گا، پھر اسی طرح سات چکر پورے کریں ۔ آخری چکر مروہ پر پورا ہوگا، دورانِ سعی ذکر، دعا اور تلاوتِ قرآن میں مشغول رہیں۔
(۴) سر کے بال منڈوانا یا کٹوانا
صفا اور مردہ کے درمیان سعی مکمل کرکے سر منڈوا لیں یا پورے سر کے بال چھوٹے کروالیں ، عورت اپنی ہر مینڈھی سے ایک ’پور‘ کے برابر بال کٹوائے، اس طرح عمرہ مکمل ہوجائے گا۔ اب آپ احرام کھول دیں ، اور احرام کی وجہ سے جو پابندیاں لگی تھیں وہ ختم ہوجائیں گی۔
عمرے کے بعد آٹھ ذوالحج تک…!
۱۔ بعض لوگ عمرے سے فارغ ہو کر مختلف مساجد اور پہاڑوں کی زیارت کے لئے ثواب کی نیت سے جاتے ہیں حالانکہ ایسا کرنا ضیاعِ وقت ہے۔ اسی طرح مسجد عائشہ سے اِحرام باندھ کر بار بار عمرے کرنا بھی ثابت نہیں ہے۔
۲۔ مسجد ِحرام میں نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کریں اور اس کی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ اس میں ایک نماز ایک لاکھ نماز سے افضل ہوتی ہے۔
۳۔ خانہٴ کعبہ کا نفلی طواف کرتے رہیں ۔ صحیح حدیث میں آتا ہے کہ طواف کرتے ہوئے ایک ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے او رایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے، اور پورے سات چکر لگانے کا ثواب ایک غلام کو آزاد کرنے کے برابر ہے۔
حج کے تفصیلی احکام
۸/ ذوالحج… یوم الترویہ
مکہ مکرمہ میں جہاں آپ رہائش پذیر ہیں ، وہیں سے حج کا احرام باندھ لیں ۔ احرامِ حج کا طریقہ بھی وہی ہے جو احرامِ عمرہ کا ہے۔ سو صفائی اور غسل کرکے اور بدن پر خوشبو لگا کر اِحرام کا لباس پہن لیں ، پھر ” لَبَّيْکَ اَللّٰهمَّ حَجًّا“ کہتے ہوئے حج کی نیت کر لیں اور تلبیہ شروع کردیں اور ۱۰/ ذوالحج کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ پڑتے رہیں ۔ احرام باندھ کر ظہر سے پہلے منیٰ کی طرف روانہ ہوجائیں جہاں ظہر، عصر،