کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 40
عالی مرتبت پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی / مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں آپ کی طرف سے اپنے بھائی شیخ محمد بن صالح العثیمین کی وفات کے سلسلہ میں تعزیتی جذبات پر شکر واحترام کے کلمات پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا نصیب فرمائے ، آپ کی نیک دعائیں قبول کرے او رہم سب کو کشادہ جنتوں میں جگہ دے۔ آپ کا بھائی ڈاکٹرعبد اللہ صالح عثیمین (کنگ فیصل انٹرنیشنل انعام فاؤنڈیشن، ریاض) …… (۱۰) …… پاکستان میں ڈائریکٹرسعودی مشن کا مراسلہ الرقم: التاریخ: ۲۹/۱۰/۱۴۲۱ھ فضيلة الشيخ حافظ عبدالرحمٰن مدني مديرجامعة لاهور الإسلامية وفقه اللّٰه! السلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته … أمابعد: فأسأل اللّٰه تعالی لکم دوام التوفيق والسداد، وأشکرکم لتعزيتکم لنا علی وفاة سماحة الوالد الشيخ/ محمد بن صالح العثيمين رحمه اللّٰه سبحانه وتعالی رحمةً واسعة ً وأسکنه فردوسه الأعلی في جنات عدن مع الصديقين والشهداء والصالحين نسأل اللّٰه سبحانه وتعالی أن يلهمنا وإياکم الصبر والسلوان، اللّٰهم اغفرله وارحمه وعافه وأعف عنه واغفر لنا وله يا رب العالمين ، والسلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته محمد بن سعد الدوسري مدير مکتب الدعوة في باکستان فضیلت مآب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہو رالاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے راہِ حق پر گامزن رہنے اور دائمی توفیق کا سوال کرتا ہوں اور والد محترم جناب سماحة الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی و فات پر آپ کی تعزیت کا شکریہ ادا کرتا