کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 37
…… (۶) …… سعودی حکومت کے وزیر عدل وانصاف کا مراسلہ الرقم:۹۷۰/۱ التاریخ : ۶/۱۱/۱۴۲۱ فضيلة الشيخ /حافظ عبدالرحمن مدني مدير جامعة لاهورالإسلامية حفظه اللّٰه السلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ، ، ، إشارة لخطابکم رقم م ل ق /۲۱/۹۱۲۷ وتاريخ ۱۶/۱۰/۱۴۲۱ہ بخصوص تعزيتنا فی وفاة فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين عضو هيئة کبار العلماء رحمه اللّٰه أشکر لفضيلتکم مواساتنا في فقيد الأمة الإسلامية غفر اللّٰه له وأسکنه فسيح جناته سائلا المولی سبحانه أن يتقبل دعائک وأن لا يريک مکروہ إنه سميع مجيب وزير العدل عبداللّٰه بن محمد بن إبراهيم آل الشيخ فضیلت مآب حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مجھے آپ کا مکتوبِ گرامی نمبر م ل ق ۲۱/۹۱۲۷ موٴرخہ ۱۶/۱۰/۱۴۲۱ موصول ہوا ، جو فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین ممبر سینئر علماء بورڈ (رکن مجلس کبار علماء)کی وفات پر تعزیت کے سلسلہ میں آپ کی طرف سے اِرسال کیا گیا تھا۔ اُمت ِاسلامیہ کو داغِ مفارقت دے جانے والے کی وفات پر ہمدردی کی صورت میں آپ کا بہت شکرگزار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے او رانہیں عالیشان جنت میں مقام عطا فرمائے اوراللہ تعالیٰ آپ کی نیک دعاوٴں کو ان کے حق میں قبول فرمائے اور آپ کو ہر ناخوش گوار صدمہسے بچائے رکھے یقینا وہ دعاوٴں کو سننے والے اور قبول کرنے والا ہے۔ وزیر عدل وانصاف (ڈاکٹر) عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم آلِ شیخ ۵/ذی قعدة ۱۴۲۱ھ