کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 35
…… (۴) …… حرمین شریفین کے چیئرمین اور امامِ کعبہ شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل کا مراسلہ الرقم: ۳۰۲/۱/ب التاریخ: ۱۲/۱۱/۱۴۲۱ھ فضيلة الشيخ /حافظ عبدالرحمٰن مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية سلمه اللّٰه السلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته … و بعد: فقد تلقيت تعزيتکم لنا في وفاة فضيلة الشیخ/ محمد بن صالح ابن عثيمين عضو هيئة کبارالعلماء فنشکر اللّٰه لکم حسن تعزيتکم وألهمنا وإياکم و سائر محبيه الصبر والإحتساب فقد کان لو فاته حزن عميق و أسی بالغ في نفسي لما له يرحمه اللّٰه من جهود مبارکة في الدعوة إلی اللّٰه تعالی مع ماکتب اللّٰه سبحانه من القبول والتأثير في مواعظه و موٴلفاته القيمة فنسأل اللّٰه عزوجل أن يتغمدہ بواسع رحمته ورضوانه وأن يتقبله في عبادہ الصالحين وأن ينزله منازل الأبرار ﴿إنا للّٰه وإنا إليه راجعون﴾ الرئيس العام لشوٴون المسجد الحرام والمسجد النبوي محمد بن عبداللّٰه السبيل فضیلت مآب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہو رالاسلامیہ پاکستان ، سلمہ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ… و بعد! فضیلة الشیخ محمد بن صالح ابن العثیمین ممبر سینئر علماء بورڈ کی وفات پر مجھے آپ کی طرف سے تعزیت نامہ موصول ہوا۔ ہم آپ کے نیک جذبات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اور ان سے محبت کرنے والے تمام دوستوں کو صبر اور اجر عطا فرمائے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی وفات کا صدمہ میرے لئے نہایت گہرا ہے جس کی وجہ سے میرا دل بہت غمگین ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کی تالیفات کو شہرت دے کر ان کی تالیفات میں بڑی تاثیر رکھی تھی اور دینی وتبلیغی امور میں ان کی سرگرمیاں بڑی وسیع ہیں ۔ ہم اللہ ربّ ِعزت سے ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور خوشنودگی سے ڈھانپ لے اور انہیں اپنے نیکو کار بندوں میں شامل فرمائے اور انہیں بڑے نیک لوگوں کے مرتبے نصیب فرمائے۔ إنا للّٰه وإنا إليه راجعون محمد بن عبداللہ السبیل چیئرمین ادارہ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ)