کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 33
کے سانحہٴ ارتحال پر اپنے صدق دلانہ جذبات کا اظہار کیا ہے ، میں آپ کو اس امر کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ مذکورہ عالی مقام شخصیات آپ کے نیک جذبات پر آپ کی شکرگزار ہیں ۔ آپ بھی ہماری طرف سے پر خلوص سلام قبول فرمائیں ۔ قائم مقام سفیر سعودی عرب اَحمد محمد العجلان …… (۲) …… سعودی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلطان بن عبد العزیز کا ٹیلی گرام الرقم : ۱/۱/ ۳/۱۵۶۹۵ التاریخ :۱۱/۱۱/۱۴۲۱ہ المکرم الشيخ حافظ عبد الرحمٰن مدنی مدير جامعة لاہور الإسلامية السلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته نشکرکم علی تعزيتکم ومواساتکم بوفاة فضيلة الشيخ / محمد بن صالح العُثَيْمِيْن ، عضو هيئة کبار العلماء ، نسأل اللّٰه أن يتغمدہ بواسع رحمته ومغفرته ويسکنه فسيح جناته وإنا للّٰه وإنا إليه راجعون ،،، سلطان بن عبدالعزيز آل سعود النائب الثانی لرئيس مجلس الوزراء وزير الدفاع والطيران والمفتش العام محترم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ، پاکستان فضیلة الشیخ محمد بن صالح عثیمین ممبرهيئة کبار العلماء (سینئر علما بورڈ) کی وفات پر آپ کی طرف سے تعزیت نامہ اور ہمدردری وغمخواری کے اظہار پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت وبخشش سے ڈھانپ لے اور انہیں اپنی کشادہ جنتوں میں آرام وسکون نصیب فرمائے ، إنا للّٰه وإنا إلیہ راجعون! سلطان بن عبد العزیز آلِ سعود وزیر دفاع ، نائب وزیر اعظم (دوم)