کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 32
تعزیتی خطوط/ تاریں اِدارہ محدث شیخ محمد صالح عثیمین کی وفات پر سعودی شخصیات کے مراسلے مرحوم مفتی اعظم سعودی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ کے بعد عرب دنیا کی مایہ ناز علمی شخصیت فضیلت مآب محمد صالح العثیمین رحمہ اللہ کی وفات پر مدیر اعلیٰ محدث / مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ نے پاکستان میں ایڈیشنل سعودی سفیر جناب احمد محمد العجلان کے توسط سے سعودی اعلیٰ حکام ، دینی امور سے متعلقہ وزراء ، اسلامی اداروں کے سربراہان او رمرحوم کے اہل خانہ سے بذریعہ ٹیلیفون یا تحریری طور پر تعزیت کا اظہار کیا تھا، جس کے تحریری جوابات معہ اردو ترجمہ ہدیہٴ قارئین ہیں ۔ ادارہ …… (۱) …… خادمِ حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا اظہارِ تشکر الرقم :۲۱۰/۹۷/۲۳/۹۵۳ التاریخ : ۶/۱۱/۱۴۲۱ہ فضيلة الشيخ /حافظ مدني مدير جامعة لاہور الإسلامية … سلمه اللّٰه السلام عليکم ورحمة اللّٰه وبرکاته ، ، ، إشارة الی رسالة العزاء المرفوعة لمقام مولاي خادم الحرمين الشريفين الملک فهد بن عبد العزيز ولصاحب السمو الملکی ولي العهد ونائب رئيس مجلس الوزراء ورئيس الحرس الوطني حفظهم اللّٰه والتی أعربتم فيها عن صدق مشاعرکم في وفاة المغفور له بإذن اللّٰه فضيلة الشيخ محمد بن صالح عُثَيْمِيْن رحمه اللّٰه يسرنی إبلاغکم شکر وتقدير المقام السامی الکريم مع مشاعرکم الطيبة ولکم خالص تحياتي،،، القائم بالأعمال بالنيابة الوزير المفوض / أ أحمد محمد العجلان محترم جناب حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،،، خادمِ حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز آلِ سعود اور ولی عہد/ نائب وزیر اعظم اور چیئرمین نیشنل گارڈز عالی مرتبت عبد اللہ بن عبد العزیز آلِ سعود کے نام فضیلت ماب شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمة اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت سے آپ کے تعزیتی پیغامات کے حوالہ سے جن میں آپ نے شیخ مرحوم