کتاب: محدث شمارہ 245 - صفحہ 26
٭ رسالة الحجاب (پردہ کے مسائل)
پندو نصائح اور دعوت وتبلیغ کے متعلق کتب
٭ الصحوة الاسلامية ، ضوابط وتوجيهات (طبع سوم )ریاض : دار العاسم، ۱۹۹۵ء
٭ الضياء اللامع فی الخطب الجوامع،۲جلد ( اسلامی خطبات پر مشتمل ہے )
٭ رسالة فی الدعوة إلی اللّٰه
٭ من مشکلات الشباب (نوجوانوں کے مسائل پر ایک اہم کتاب)
٭ حقوق دعت إليها الفطرة وقررتها الشريعة (طبع سوم) مدینہ منورہ، جامعہ اسلامیہ، ۱۳۰۷ھ / ۱۹۸۷ء۔ (محدث کے اس شمارہ میں اسی کتابچہ کا اُردو ترجمہ شامل اشاعت ہے)
٭ فتووٴں کا مجموعہ: جن کی اب تک ۱۴ جلدیں شائع ہوچکی ہیں ۔
٭ سونے کے زیورات جائز ہونے پر ایک کتابچہ
اس کے علاوہ بے شمارکیسٹیں ہیں جو علمی دروس ، مختلف کتابوں کے متون کی شروحات ، علمی محاضرات اور پروگرام نور علی الدرب کے سوالات وجوابات اور فتاوی وغیرہ پر مشتمل ہیں ۔آپ کی علمی اور دینی سرگرمیاں مذکورہ خدمات تک ہی محدود نہیں ۔بلکہ اکثر آپ علمی مجالس اور اسلامی کانفرنسوں میں شرکت فرماکر علمی لیکچر بھی دیا کرتے تھے۔بلکہ کچھ عرصہ سے پاکستان اور دنیا کے مختلف خطوں میں لاکھوں کے اجتماعات میں ہر سال ان کے ٹیلی فونک خطاب بھی ہوتے تھے۔
واقعتا آپ ایسے مخلص، پرہیزگار، شب زندہ دار اور نمونہٴ اَسلاف شخصیت کے چلے جانے سے عالم اسلام میں پر نہ ہونے والا خلا پیداہوگیا ہے۔فرمانِ الٰہی ہے :
﴿مِنَ الْمُوْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَاعَاهدُوْا اللّٰهَ عَليهِ فَمِنْهمْ مَنْ قَضیٰ نَحْبه وَمِنْهم مَنْ ينْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوْا تَبْدِيْلاً﴾
” اہل ایمان میں سے وہ بندے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پورا کر دکھایا، سو ان میں سے بعض تو اپنی باری پوری کرچکے اور بعض منتظر ہیں “
یقینا علماء کا وجود اُمت کے لئے باعث ِرحمت ہے۔ جب علماء اُٹھ جاتے ہیں تو علم اُٹھ جاتاہے اور جس قوم سے علم ختم ہوجائے ، پھر فتنے اس قوم پر یلغار کرتے ہیں اور مصیبتوں کے دروازے اس قوم کے لئے کھل جاتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ محمد صالح عثیمین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں انبیاء و شہداء اور صدیقین و صالحین کا ساتھ نصیب فرمائے۔ آمین!