کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 96
حیران ہوں کہ مسیح کے پیروکار کب تک خاموشی اختیار کئے رکھیں گے؟“ اس کی انگیخت پر برطانوی چرچوں کی کانفرنس منعقد ہوئی جس نے سرکارِ برطانیہ پر، اقوامِ متحدہ کو مجبور کرنے کی غرض سے، زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، ایسٹ تیمور کے لئے حق خود اختیاری ممکن بنائے۔ ریورنڈ کنہیا نے کہا: ایسٹ تیمور ایسا ملک ہے جس میں انصاف، آزادی، امن اور انسانی وقار کی عزت کے لئے لڑائیاں لڑی اور کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں ۔ چنانچہ عسکری تنظیم کی سرپرستی کرنے والے مقامی عیسائی رہنما کارلوس زیمنس کو امن کانوبل پرائز دیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اَقوامِ متحدہ کی اَفواج کی زیر نگرانی ریفرنڈم ہوا اور فقط ۲۵ سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں ایسٹ تیمور انڈونیشیا کے تسلط سے آزاد ہوگیا۔
بس اگر نظر نہیں آتے تو سات لاکھ بھارتی فوجی درندوں کا شکار کشمیری مسلمان کسی کو نظر نہیں آتے، بے کس و بے نوا کشمیری مدتِ مدید سے اغوا، اجتماعی عصمت دری، قتل و غارت، لوٹ مار، اور آتشزدگی کی زد میں ہیں ۔ اب اگر انہوں نے ہندو اَفواج کے ظلم و استبداد کے خلاف جہاد شروع کیا ہے تو انہیں دہشت گرد قرار دے کر عالمی ہمدردیاں حاصل کرنے کی مساعی جاری ہیں ۔
عیسائی دہشت گردیاں
کولمبیا میں دو عیسائی تنظیمیں دہشت گردی میں مصروف ہیں ۔ فوج نے ایک حملہ میں ان کے دس آدمی مارے تو اس حقیقت پر سے پردہ اٹھا۔
وٹیکن سٹی کے موجودہ سربراہ کے خلاف کچھ عرصہ پیشتر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اورانہوں نے سوڈان کے جنوب میں عیسائی آبادی کو مسلمان حکومت کے خلاف بغاوت پرآمادہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولینڈ میں امریکی عزائم کو آگے بڑھانے کے لئے بھی کام کیا۔ رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے ایک دستاویزی فلم دکھائی ہے جس سے پوپ کے خلاف اس الزام کی تصدیق ہوگئی ہے کہ سی آئی اے نے وائٹ ہاؤس کے کہنے پر پوپ کو متعدد مواقع پرامریکہ کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔
عیسائی فخریہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی جنگ ِآزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔بچے کچھے پاکستان میں عیسائیوں نے پراپیگنڈہ کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے کہ انہوں نے قیامِ پاکستان کے دوران بے پناہ قربانیاں دی تھیں ۔
عیسائیوں کی عالمگیر تبلیغی سرگرمیاں
مغربی ممالک میں قائم مضبوط تنظیموں ، چرچوں ، اداروں ، انجمنوں ، حکومتوں اور اقوامِ متحدہ کے فنڈز کے سہارے عیسائی مبلغین دنیا بھر میں عیسائیت کی تبلیغ و اشاعت میں مگن ہیں او رانہیں معقول پذیرائی مل