کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 114
ہوتی ہے۔دورہ تفسیر کرانے کے لئے اسلامک انسٹیٹیوٹ کی ۱۳ سا ل سے جاری خدمات سے فیض یافتہ، کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے والی خواتین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
دورہٴ تفسیرقرآن کے لئے ہدایات
۱۔ طریقہ : تلاوت قرآنِ کریم کی کیسٹ سے ہو۔کسی معروف قاری کی تیز تلاوت کا انتخاب کریں کیسٹ سے ایک رکوع ’حدر‘ میں پڑھا جائے، اس کے بعد اس رکوع کا ترجمہ تیسیر القرآن (مفصل ) سے کریں اور تیسیر القرآن کے ہی حاشیہ جات سے مختصر تشریح اور اہم نکات بتائیں ۔
۲۔ ایک طریقہ یہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے کہ پاؤبھر پارہ کی کیسٹ سنائی جانے کے بعد شرکا سے ایک ایک رکوع کا ترجمہ پڑھوا لیا جائے ۔ تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ یہ انداز لوگوں کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث بنتا ہے ۔ تشریح دورۂ تفسیر کرانے والی خاتون ہی کرائیں گی۔
۳۔ دورۂ تفسیر رمضان کی ۲۷/تاریخ کو ختم کر دیا جائے ۔
۴۔ دورۂ تفسیر جہاں کرایا جا رہا ہو وہاں اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دیا ہوابینر باہر مکان پر لگادیاجائے تا کہ لوگوں کو اِطلاع مل جائے ۔
۵۔ دورۂ قرآن کے آغاز کے دن سے اہتمام سے انسٹیٹیوٹ کا تعارف ابتدا میں کورس سمیت کروایا جائے ۔ اسی طرح روزانہ شروع میں مختصر تعارف اور آخری دن بڑے اہتمام کے ساتھ انسٹیٹیوٹ کا تعارف کروایا جائے ۔طالبات کو یہاں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے ۔
۶۔ ہر دورۂ تفسیر کے مرکز پر قرآنِ مجید، تدریس القرآن ، تیسیر القرآن اور انسٹیٹیوٹ کے مجلہ المُسلمات اور ماہنامہ محدث کی فروخت کا انتظام ہو۔
مراکز دورہ تفسیر
مقامات فون دورہ کرانے والی معملہ
پرنس ہال فیروز پور روڈ 5857837 عطیہ انعام الٰہی
210کوثر، بلاک اعوان ٹاوٴن 5412893 صائمہ شاہد
A/2 St:5 15 گلبرگ III 5759541 مسز شاہین خورشید
289ہنزہ بلاک، علامہ اقبال ٹاوٴن 5415665 عفت یوسف
183بدربلاک، علامہ اقبال ٹاوٴن 444183 ریحانہ مظفر